
پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، مسلم لیگ ن کے20، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے 2، 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے حوالے سے معاملات پر مشاورت جاری ہے، امکان ہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 20، ق لیگ سے2، پیپلزپارٹی سے 2 جبکہ آئی پی پی سے ایک رکن کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے مریم اورنگزیب، عمران نذیر، سلمان رفیق، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، رانا محمد اقبال اور منشااللہ بٹ کو وزارت ملنے کا قوی امکان ہے۔
اسی طرح پیپلزپارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی ، ق لیگ سے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی سے ملک غضنفر عباس چھینہ کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے وزیراعلی منتخب ہوتے ہی پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کے معاملے کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21fzfsgsthty.png