پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑنے آنے والے کسٹمز حکام ہی حوالات بھیج دیئے

cars-pakistan-cs.jpg


پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑنے آنے والے کسٹمز حکام ہی حوالات بھیج دیئے

ڈی ایس پی نجیب شاہ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے اپنی مدد کے لیے پولیس کو بلا لیا: ذرائع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاری کو پکڑنے کے لیے آنے والے کسٹم حکام اور محکمے کے اہلکاروں کو ہی جیل میں بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور محکمہ کسٹم کے انٹیلی جنس انسپکٹر ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ اسلام آباد پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پکڑنے کے لیے آنے والے کسٹمز حکام اور ساتھ آئے اہلکاروں کو ہی پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے پرسنل سٹاف آفیسر (پی ایس او) ڈی ایس پی نجیب شاہ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو کسٹمز حکام نے تحویل میں لینے کی کوشش کی تو اس نے اپنی مدد کے لیے پولیس اہلکار بلا لیے جو موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کسٹمز حکام اور ساتھ آئے اہلکاروں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1717845195902103896
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کی 2 گاڑیاں، ایک انسپکٹر اور 5 اہلکار کی طرف سے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی ریکی کی جا رہی تھی تاہم کسٹمز حکام نے جی نائن اسلام آباد کے سگنل پر ڈی ایس پی نجیب شاہ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے اپنی مدد کے لیے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد پہلے تو دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر موقع پر کسٹمز حکام سے مار پیٹ کی گئی اور دھکے بھی دیئے گئے۔

کسٹمز حکام کی طرف سے نان کسٹم پیڈ گاڑی روکے جانے پر آئی جی اسلام آباد کے پرسنل سٹاف آفیسر نے ایس ایچ او کراچی کمپنی کو طلب کر لیا جس نے وقوعہ پر پہنچ کر کسٹمز حکام اور اہلکاروں کو ہی پکڑ لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے اپنے پی ایس او کو معطل کر دیا ہے اور کسٹمز افسر واہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔