پولیس کا چھاپہ، بھارتی سرکاری ملازم رشوت کے 5 ہزار روپے نگل گیا

indian-rs-5k-t.jpg


بھارت میں سرکاری ملازمین نے انوکھی مثال قائم کردی، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بھارتی سرکاری ملازم نے رشوت کے 5000 روپے نگل لیے، پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے پیسے کھاجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیش آیا، جہاں اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص کی جانب سے گجندر سنگھ نامی سرکاری ملازم کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1683549460687908864
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ملازم نے رشوت کے پیسے اپنے نجی دفتر میں وصول کیے تھے، اطلاع پر جیسے ہی پولیس پہنچی تو گجندر نے 5000 بھارتی روپے کھا لیے،ملازم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا،سرکاری ملازم گجندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 
Last edited by a moderator: