پٹرول پرائس،مفتاح اسماعیل کو اوورسیز پاکستانیوں پر تنقیدمہنگی پڑ گئی

10miftah.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑگیا، بین الاقوامی ماہر نے اعدادوشمار کے سابق مفتاح اسماعیل کی تصیح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے امریکہ میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے کی گئی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینا امریکہ میں پاکستان کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت 3فیصد زیادہ ہے، مگر امریکہ میں پاکستان کے مقابلے میں فی کس آمدنی4ہزار فی صدزیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم دیسی تحریک انصاف حکومت کی تعریف تو کرتے ہیں مگر اپنے ملک واپس نہیں آتے۔

https://twitter.com/x/status/1457436672082251782
مفتاح اسماعیل کی اس ٹویٹ کے جواب میں سرمایہ کاری کمپنی ٹنڈرا کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر میٹیاس مارٹین سن نے کہا کہ آج کل کی افسوس ناک بات یہ ہے کہ سیاستدان سمجھتے ہیں کہ اپنے ایجنڈے کی حمایت میں وہ جھوٹ کا سہارا لے سکتے ہیں، پانچ نومبر کو پاکستان میں امریکہ کے مقابلے میں 14 فیصد کم پر پیٹرول دستیاب تھا۔

https://twitter.com/x/status/1457629778995974145
انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے کم ٹیکسز عائد کیے جاتے ہیں، سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کو نظر انداز کردیا جائے۔

میٹیاس مارٹین سن کا کہنا تھا کہ یہ مفتاح اسماعیل پر کوئی اٹیک نہیں ہے، یہ سب کیلئے ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے ایجنڈوں کو تعمیری تجاویز اور تنقید کی جانب بدلنا ہوگا تاکہ لوگوں کا بھلا ہوسکے۔

https://twitter.com/x/status/1457639688689397763
انہوں نے مسئلے کا حل بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے اس وقت حکومتوں کو چاہیے کہ مقامی سطح پر دستیاب آئل اور گیس کی قیمتوں کا تعین امپورٹ کی جانے والے آئل و گیس کی قیمتوں کے متبادل کے طور پر متعین کرلے تاکہ مقامی سطح پر پروڈکشن کو بڑھایا اور امپورٹ کو کم کیا جاسکے۔

غیر ملکی ماہر کی جانب سے سلسلہ وار ٹویٹس میں مفتاح اسماعیل کی اصلاح کے بعد وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اعدادوشمار جھوٹ نہیں بولتے،اس وقت مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ کیلئے بہت بڑی شرمندگی کا مقام ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1457633563860422657