جو بھی ملک پرائے پھڈے میں پڑتا ہے، وہ ہمیشہ نقصان میں رہتا ہے۔ روس پوری دنیا میں کمیونزم کا ٹھیکے دار بنتا تھا، اسی چکر میں وہ افغانستان کے پھڈے میں پڑ گیا اور اپنے ٹکڑے کروابیٹھا۔ روس کے برعکس چائنا نے پوری دنیا میں کمیونزم پھیلانے کا ٹھیکہ اٹھانے کی بجائے صرف اپنے ملک پر فوکس کیا، وقت آنے پر کمیونزم کو لات ماری اور کیپٹلسٹ اکانومی میں کنورٹ ہوگیا، آج چائنا کہاں کا کہاں پہنچ گیا۔ پاکستان کشمیر سے لے کر فلسطین اور سعودیہ سے لے کر شام تک پوری دنیا میں اسلام کا ماما بننے کی کوشش کرتا ہے اور نتیجہ کیا نکلا ہے، بھکاری سے زیادہ اوقات نہیں رہی۔ پاکستان کو چاہئے کہ صرف اور صرف اپنی ذات پر فوکس کرےجس چیز میں ملک کا فائدہ ہے اس کو بلا جھجک اختیار کرے۔ اسرائیل اور فلسطین کے پھڈے میں پڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟ پاکستان کو چاہئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرے۔ کشمیر کے اشو کو سائیڈ لائن پر رکھ کر انڈیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرے۔ لداخ کی تنازعے کے باوجود چائنا اور انڈیا کی ٹریڈ جاری ہے تو پاکستان کیوں اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارنے پر تلا ہے۔ اسی طرح امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات بھی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کو ہر وہ کام کرنا چاہئے جس سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے۔ اِٹ از ایز سمپل ایز دیٹ۔