پچیس نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا تعین، نوٹیفیکیشن جاری

ecapah1.jpg

پچیس نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا تعین، نوٹیفیکیشن جاری، پیٹ کے کیڑوں کیلئے استعمال کیے جانے والے انجکشن کی قیمت کا بھی تعین کیا گیا ہے: ڈریپ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی طرف سے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقررکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ کی طرف سے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 25 نئی ادویات جن کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ان میں ان ہیلر، سیرپ، گولیاں اور انجکشنز بھی شامل ہیں۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق نئی فارمولیشن، سالٹ اور سٹرنتھ والی 25 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ ادویات میں چھاتی کے سرطان، اینٹی الرجک اور پھیپڑے کے امراض میں مبتلا افرادکے لیے استعمال کی جانے والی گولی اور محلول کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694665711472500785
ڈریپ کی طرف سے ان ہیلت، اینٹی بائیوٹک محلول، درد سے نجات دلانے والی گولی اور انجکشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا بھی تعین کیا گیاہے۔ علاوہ ازیں خون کی شریانیں کھولنے ، ملیریا، سرطان خون، زیابیطس، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے استعمال کی جانے والی گولیوں کے علاوہ امراض جوڑ، ہیپاٹائٹس بی اور پیٹ کے کیڑوں کیلئے استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694645723802014110
دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی سابق حکومت کے دوراقتدار میں 16 ماہ کے دوران جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں متعدد بار 14 سے 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں پیناڈول کی قیمت17 روپے سے بڑھا کر 26 روپے 50 پیسے کر دی گئی تھی جبکہ رواں برس اپریل میں 32 روپے 60 پیسے اضافہ کے بعد آخری بار ماہ مئی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
 
Last edited by a moderator: