پینڈورا پیپرز سامنے آنے سے قبل کچھ صحافیوں نے کیا ماحول بنانے کی کوشش کی؟

mahol111.jpg


پینڈورا لیکس آنے سے پہلے چند صحافیوں اور اینکرز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کی اور مختلف قسم کے ٹویٹس کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وزیراعظم عمران خان کا نام پینڈورا لیکس میں آرہا ہے۔

ان صحافیوں میں غریدہ فاروقی، ابصارعالم، عمارمسعود، ثناء بچہ، رضوان رضی، وسیم عباسی، عاصمہ شیرازی شامل ہیں لیکن 3 اکتوبر رات 930 بجے پینڈورا لیکس سامنے آئیں تو کئی حکومت صحافیوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا کیونکہ پینڈورا پیپرز میں وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

جس کے بعد اپوزیشن اور عمران خان مخالف صحافیوں نے یہ کہا کہ چلیں عمران خان کا نام تو پینڈورا پیپرز میں شامل نہیں لیکن اسکے وزیروں کا نام توشامل ہے، کچھ نے کہا کہ یہ عمران خان کی اے ٹی ایمز ہیں، عمران خان کے کچن کا خرچہ اٹھاتی رہیں، کچھ نے لکھا کہ اگر عمران خان کے وزیر کرپٹ ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ عمران خان خود بھی کرپٹ ہے۔

یہ امربھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پینڈورا پیپرز آنے کے بعد کچھ عمران خان مخالف صحافیوں نے اسے مایوس کن اور پھسپھسا قرار دیا اور کچھ نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا اور وہ بھی مرا ہوا۔

پینڈورا پیپرز سامنے آنے سے سے قبل ابصارعالم نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر پانامہ طرز کا ایک دھماکہ خیز سکینڈل جلد سامنے آ رہا ہے جس کے جھٹکے پاکستان میں زلزلہ پروف عمارات میں بھی شدت سے محسوس کیے جائیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔ کہ مُنصف، مُحترم ،میڈیا اور محتسب کا اس پر ردعمل پانامہ جیسا ہوگا یا کہ مختلف !!

https://twitter.com/x/status/1444251517712846851
ابصار عالم نے ایک اور ٹویٹ کیا جسے مریم نواز نے بھی ری ٹویٹ کیا، اس ٹویٹ میں ابصار عالم نے لکھا کہ “چور کی داڑھی میں تنکا” بولا جاتا ہے جب چور کو شک ہوکہ اسُ پر شک کیا جا رہا ہے، یہ مُحاورہ یاد آیا جب ایک TV چینل پر عمران خان کی صفائی پیش کی گئی ایسی خبر پر جو ابھی آئی ہی نہیں یعنی زمان پارک والی آفشور کمپنیاں خان کی نہیں ۔

ابصار عالم نے مزید لکھا کہ جنہیں نہیں پتہ تھااُنہیں بھی پتہ چل گیاکہ دال کالی ہے

FAyqjQ1WEAoDy6w



پیندورا لیکس آنے سے ایک روز قبل کئے گئے ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 اپریل ، اتوار کا دن حکومتی مدت پوری ہونے سے 2 سال پہلے جب پانامہ پیپرز ریلیز ہوئے تھے تو نوازشریف کی حکومت ختم ہوگئی تھی۔ اب 3 اکتوبر ، اتوار کا دن،حکومتی مدت پوری ہونے سے 2 سال پہلے بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1444370146756280325
ثناء بچہ نے وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو شئی رکرتے ہوئے کہا کہ وقت کم رہ گیا ہے۔۔۔۔ سچ بتائیں ، آپ گھبرا تو نہیں رہے نا؟

https://twitter.com/x/status/1444665296820789257
شاہد خاقان عباسی سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا کہ یا پرودگار عوام کو ہنسانے والے کو تو نے واپس بلا لیا۔ اب عوام کو رلانے والے کو بھی بلا لے۔(آمین)

https://twitter.com/x/status/1444262374718980098
اس ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے لکھا کہ اے اللہ اپوزیشن قائدین کی دعاؤں کو قبول فرما، آمین !

https://twitter.com/x/status/1444624637799903233
وسیم عباسی نے ٹویٹ کیا کہ بھی تو پینڈورا پیپرز سامنے نہیں آئے مگر وضاحتیں شروع ہو گئی ہیں۔۔ “گبھرانا نہیں ہے” ۔موقف کے لیے صحافی فون تو کرتے ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1444363820646928384
وجیہہ ثانی نے اے آروائی کے ٹکرز شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444376024150642700
عاصمہ شیرازی نے پینڈورا پیپرز منظرعام پر آنے سے قبل کہا تھا کہ کچھ بڑا آنیوالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444356497450881028
وجیہہ ثانی کے ایک اور ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ ابھی تو پینڈورا پیپرز آئے ہی نہیں ؟

https://twitter.com/x/status/1444379067097264133
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ جس طرح خیراتی مشیر زمان پارک کا دفاع کر رہے ہیں، لگتا ہے واقعی دال میں کچھ کالا ہے۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1444596983323402244
 
Last edited: