پی ٹی آئی عمران کو سائیڈ پر کرے پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے:رانا ثناء

ran-asna-aimran-khan-pak-aaa.jpg


حکومت کے لئے عمران خان کسی صورت قابل قبول نہیں

حکومت کے لئے عمران خان کسی صورت قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلیے کوششیں کررہے ہیں جبکہ یہ شخص اندر ہی اندر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عمران خان نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

رانا ثنا نے کہا عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں اور پارلیمانی سیاست میں یہ کہے کہ میں اپنے مخالف کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو وہ عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، سب جانتے ہیں فسطائیت کی اس لہر کے پیچھے کون ہے، خود پر مسلط مجرموں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Noon League and PPP leaders were nurtured by military dictators.They have gone back to their roots.To call these two parties democratic is a joke.They are family mafias.