پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق

1732338479325.png


پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں بشمول سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اور شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس میں حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، اور بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی سے ملاقاتوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔ موٹر ویز اور تمام بس اڈے بھی بند ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، بڑی تعداد میں شہری راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں،

جہاں مسافروں کا رش دگنا ہوگیا ہے اور متعدد افراد کو رش کے باعث ٹکٹ نہیں مل سکا۔
 

Back
Top