چشتیاں: پی ٹی آئی کے طاہر بشیر چیمہ کی ن لیگ میں شمولیت

tahir-bashir-cheema-imran-khan-shhebaz.jpg


پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا، چشتیاں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی، طاہر بشیر چیمہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

طاہر بشیر چیمہ نے مریم نواز کے دورہ چشتیاں میں ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے مریم نواز سے ملاقات بھی کی اس موقع پر سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طاہر بشیر چیمہ نے نون لیگ میں دوسری بار شمولیت اختیار کی، اس سے قبل وہ دو ہزار بارہ میں بھی ق لیگ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا حصہ بنے، سال دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے قبل طاہر بشیر چیمہ نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی،طاہر بشیر چیمہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کےسربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یہ طارق بشیر چیمہ کا بھائی ہے۔ دونوں بھائی مل کر الیکشن لڑتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپئین بھی کرتے ہیں۔ یہ ہو نہی سکتا تھا کہ یہ مختلف اطراف میں رہتے۔
شاہد صاحب دائرہ عمرانسلام سے نکل گیا ہے اب مرنے کے بعد دوزخ میں جلے گا بدقسمت
☹️
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Ye kyun nahi bataate ke ye Tahir Bashir Cheema haqeeqat mein beghairat Lota Tariq Bashir Cheema ka saga bhai hai. Khoon hee ganda hai inn Cheema braderaan ka ... aur main khud Cheema ho ker ye keh raha hoon.
Tariq-Bashir-Cheema.jpg

GqjbhvYN_400x400.jpg