TemptationQ
Senator (1k+ posts)
چند قیمتی مشورے --- 24 نومبر آرہا ہے
موسم سرما کی آمد،آمد ہے بلکہ یوں کہیئے سردیاں آہی گئی ہیں
پرانے بزرگ اور سیانے کہتے تھے کہ اس موسم میں چند خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے
سیانوں کا کہنا ہے سردیوں میں پرانے درد ، پرانے زخم اور پرانی چوٹیں پھر سے شدت کے ساتھ محسوس ہونے لگتی ہیں
جسم کو ڈھانپ کے رکھنا اور متاثرہ مقام پرنیم گرم السی اور تارے،میرے کے تیل کی مالش انتہائی ضروری ہے
اس سرد موسم میں جسم کسی نئے زخم یا کسی تشدد کے نتیجہ میں ہونے والی پھینٹی کا متحمل نہیں ہوسکتا
سیانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ درد کا احساس اس موسم میں انتہائی شدید ہوتا ہے
،سر دیوں کے زخم اور پھینٹے کی سُوجن بہت زیادہ دردناک ہوتی ہے
۔یونہی ذرا فرصت تھی سوچا سب یوتھیوں کو بتا دوں کہ 24 نومبر آرہا ہے تا کہ سب احتیاط کریں
کیونکہ پاکستانی پولیس خصوصا" پنجاب پولیس کی پھینٹی بڑی بے رحم ہوتی ہے