چین میں تیزی سے پھیلنے والے نئے کورونا ویرئنٹ کا پاکستان میں بھی خطرہ

4covidbf7.jpg

این سی او سی حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاون ختم کرنے اور سفر کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان میں نئے ویرئنٹ کے پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

این سی اوسی حکام کے مطابق پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے باعث شہریوں کو خطرہ کم ہے،پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے۔95فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔


چین میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں،چینی حکام کے مطابق دسمبر میں یومیہ کیسز تین ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں، یکم سے 31 دسمبر تک چین بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 25 کروڑ تک جانے کا خدشہ ہے۔

چین میں رپورٹ ہونے والا نیا ویریئنٹ بھارت بھی پہنچ چکا ہے ۔ جس کے بعد دیگر ممالک چین سے فضائی رابطہ منقطع کرنے سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا جارہاہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اپنا امیون سسٹم مضبوط کریں ۔۔۔ اس کا کوئی علاج نہیں

سٹریس امیون سسٹم کو تباہ کر دیتا ہے۔

اور پاکستان میں سٹریس کبھی کم نہیں ہو گا۔

زنک ۔۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کھا کر کچھ بچت ہو سکتی ہے۔​