
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی تعلیمی اسناد ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے تحقیقات کے بعد کیا گیا، جس میں ذوالفقار احمد کی پیش کردہ تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
تحقیقات کے دوران ان کی ایم بی اے کی ڈگری پر نمایاں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ دستاویزات کے مطابق، ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی، امریکا کا صدر ہی نہیں تھا۔ مزید یہ کہ ان کی بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا نام وہ نہیں تھا جو کہ ڈگری کے اجرا کے وقت موجود تھا، جس سے ڈگری کی اصل حیثیت پر سوالات پیدا ہوگئے۔
نادرا کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر ایچ ای سی نے تفصیلی انکوائری کی اور جعلی ڈگریوں کی تصدیق کردی۔ تحقیقات کے نتیجے میں نادرا نے ذوالفقار احمد کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا لیکن وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے اور متعلقہ حکام کی سفارشات کے بعد نادرا کے چیئرمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ذوالفقار احمد کی برطرفی کا حتمی حکم جاری کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10nadrajaalidegrreeer.png