Mocha7
Chief Minister (5k+ posts)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھا لیا
تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے۔ ان کے ہمراہ صدر جو بائیڈن بھی تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔
امریکی صدر کی حلف برداری تقریب واشنگٹن کے یوس ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہوئی، تقریب میں تین سابق صدور براک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی شرکت کےلیے پہنچے۔
تقریب میں ایکس کے مالک ایلون مسک، امیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سربراہ سُندر پچائی بھی موجود تھے۔
حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔ عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے۔
عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔
انکا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر وینس، اسپیکر جانسن، سابق صدور کو مخاطب کیا۔
انکا کہنا تھا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں۔
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنا افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے،
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا کی پالیسی کو یقینی بنائیں گے، ملک بھر میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ خود مختار بنائیں گے، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، ہر طبقےسےتعلق رکھنےوالےکو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے پہلے مجھ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا، لاس اینجیلیس کی آگ سےمتاثرہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا امریکا کے برے دن ختم ہوگئے ہیں،غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پرنیشنل سیکیورٹی کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اہلیہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، جہاں جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے استقبال کیا
www.aaj.tv
- Featured Thumbs
- https://i.aaj.tv/primary/2025/01/20221026d02db8b.jpg
Last edited by a moderator: