ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

1dostmazaromustaqibil.jpg


پاکستان تحریک انصاف پنجاب مشن پر کامیاب ہوگئی، اب پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل ہیں،محمد خان بھٹی پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔


گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ غیر قانونی قرار دے دی تھی، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے فارغ ہو گئے اور پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن گئے،نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا، صدر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے حلف لیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہونے جارہاہے جس میں اسپیکر،ڈپٹی اسپیکراورپنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پرمشاورت کی جائے گی، راجہ بشارت کو صوبائی وزیر قانون اور یاسمین راشد کو وزیر صحت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

شہبازگل اور فرخ حبیب کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے،وزیراطلاعات یا مشیر کیلیے فیاض چوہان اور شہبازگل کےنام زیرغور ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Buzdar for speaker ?
Where was Buzdar during all these days .

اللہ کے واسطے اس بزدار سے جان چھڑوا. پیری مریدی کے نتیجے میں تین سال بےکار وزیراعلیٰ رہا، کافی نہیں؟
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
Buzdar for speaker ?
Where was Buzdar during all these days .

اللہ کے واسطے اس بزدار سے جان چھڑوا. پیری مریدی کے نتیجے میں تین سال بےکار وزیراعلیٰ رہا، کافی نہیں؟
Such a sneaky this buzdar is. Kick him no use except peri muridi
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
iss khabees ko farigh hi nahin karna, iss per ghaddari aur tauhin e adalat ka mqadma bhi kaiya jai...take ainda kisin ghaddar ko mulk aur qaum ke khilaf gheraini iqdam karne ki jurrat na hoi sake
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
Buzdar for speaker ?
Where was Buzdar during all these days .

اللہ کے واسطے اس بزدار سے جان چھڑوا. پیری مریدی کے نتیجے میں تین سال بےکار وزیراعلیٰ رہا، کافی نہیں؟
سوفیصد
اس پیراشوٹر تاحیات پسماندہ گدھے کی نا اہلی کا نتیجہ بہت بھگت لیا اب اس گدھے کو مسلط کرنا پھر سے اسی نااہلی اور مانیکی لوٹ مار کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو جائے جہاں سے ٹو ٹا تھا عمران خان کو ان جاہلوں کی کرنیاں اب تک بھگتنی پڑ رہی ہے چوری فراڈ حرام کریں یہ چور فراڈئے ڈرامہ باز اور صفائی دینی پڑتی ہے اب تک عمران خان اور پی ٹی آئی
ان کے ہاتھوں کی باندھی ہوئی گانٹھیں عمران کو کھولنی پڑ رہی ہیٗ
عمران اور پی ٹی آئی کی مثال ہے
کھایا۔ پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے کھایا پیا بزدار مانیکوں گوگیوں نے بھگتا عمران خان نے