ڈیزل کی قلت کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اوگرا

12ograreponsetodiesal.jpg

ملک کے دیہی علاقوں میں ڈیزل و پیٹرول کی قلت کے حوالے خبروں پر اوگرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ڈیزل و پیٹرول کی قلت نہیں ہے، چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1518652851446329351
ترجمان اوگرا نے کہا کہ تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی ذخیرہ اندوزی یا پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں ڈیزل و پیٹرول کی قلت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں ، گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ڈیزل بحران کی نشاندہی کی تھی ۔


حماد اظہر نے ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ پیٹرول پمپ پر لائن لگاکر کھڑے نظر آرہے تھے،ویڈیو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف نے لکھا کہ گندم کی کٹائی، کپاس اور چاول کی کاشت کا سیزن ہے مگر کسان ڈیزل کیلئے رل رہے ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ سے موٹریں بند ہیں، نہری پانی بھی ابھی تک نہیں آ رہا۔

رہنما تحریک انصاف نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنےد ور میں ڈیزل کا ذخیرہ بلند ترین سطح 32 کور دنوں پر چھوڑ کر گئے تھے،مگر اس کے باوجود امپورٹڈ حکومت نے باقی معاملات کی طرح اس کو بھی بدانتظامی اور ابہام کی نظر کر دیا۔ مارکیٹ کو متضاد اشارے دیتے رہے اور اب ذخیرہ اندوزی شروع ہو گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Fazlu Kanjar nay Diesel Black karna hai —- Iss liye yeh artificial shortage create ki ja rehi hai ——- Fazlu Bharway teray pay Allah ki lanat​

 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
It were imported hakoomat's minister swho were blaming pti for diesel shortages and shouting in a presser.
Surely, PDM corrupt ministers and their friends were to make money by hording and fabricating rumors about shortages , in the wake of expected price hike by IMF deal.