
پاکستان بینکوں میں ایک کروڑ چالیس لاکھ بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے پڑے ہیں جنہیں 10 سالوں سے بالکل چھیڑا بھی نہیں گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں میں صارفین کی رقوم کے حوالے سے ایک انوکھا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق تقریا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی ایسے ہیں جو مجموعی طور پر 97 ارب روپے کی رقم بینکوں میں رکھ کر بھول گئے ہیں، بینکوں میں موجود اس رقم کو 10 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
پاکستان میں ایک طرف بھوک اور غربت کے باعث لوگ خودکشی کرنے پر موجود ہیں مگر دوسری طرف ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس کے پاس اضافی دولت بینکوں میں پڑی سڑ رہی ہے۔
یہ انکشاف قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ہوا ، مرکزی بینک کے حکام نے بتایا کہ دس سالوں سے عارضی طور پر بند ایک کروڑ چالیس لاکھ اکاؤنٹس ایسے ہیں جن میں مجموعی طور پر 97 ارب روپے کی رقم موجود ہے۔
ڈیڑھ کروڑ پاکستانی صارفین کے ان بینک اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، حکام نے عارضی طور پر بند بینک اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کرنے کی معیاد دس سال سے بڑھا کر 15 سال تک کردینے کی تجویز دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/steah1h1132.jpg