کافروں سے تعلقات
دیکھو "انھیں" جو دیدہ عبرت نگاہ ہو
شیوسینا کی طرف سے انڈین اداکار عامر خان کو تھپڑ مارنے کے عوض ایک لاکھ روپے کی پیشکش
عامر خان ، سلیمان خان ، دلیپ کمار، شارح خان ، سیف علی خان اور دیگر مسلمان فلم سٹاروں نے دولت ، شہرت اور کافروں کو خوش کرنے کے لیے دین ، مذہب ، اخلاقیات اور روایات سمیت کیا کچھ نہ بیچا ... ہندووں عورتوں سے شادیاں رچائیں ، بچوں کے نام ہندوانہ رکھے ، ہندوانہ رسومات اور پوجا پات کی ... اپنی مذہبی کتابوں کی بے توقیری کی ، گیتا اور قرآن کو ایک جیسا قرار دیا ، گھر میں مسجد کے ساتھ مندر تک بنائے لیکن کیا ملا..؟؟ وہی
دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا
کاش یہ لوگ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 120 پڑھ لیتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ... اللہ تعالی کا ارشاد ہے
وَلَن تَرْضَى عَنكَ الْيَهُودُ وَلاَ النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ۔ البقرۃ 120
ترجمہ : یہ کافر (یہود و نصاری) تم سے کبھی خوش نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ تم ان کے دین کی پیروی نہ کرلو
مفسرین نے اس آیت کے ذیل میں دو باتیں بیان کی
۔ جب تک تم مذہب تبدیل نہ کرلو کافر تم سے خوش نہیں ہوسکتے
۔ الکفر ملۃ واحدۃ۔ دنیائے کفر ایک ہی جماعت ہے
دیکھو " انھیں " جو دیدہ عبرت نگاہ ہو
میری سنو جو گوش نصیحت نیوش ہے
افسوس کی بات تو یہ ہے کے ہمارے ملک میں اب بھی بہت سے ایسے لوگ ملیں گے جو یہ کہتے نظر آئیں گے کہ پاکستان نہ بنتا تو ٹھیک تھا اور قائد اعظم کو پاکستان نہیں بنایا چاہیے تھا ... اور اب بھی ہندستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ... جو لوگ یہ کہتے اور سمجھتے ہیں وہ آج دیکھ لیں کہ وہاں مسلمانوں کا کیا حال ہے