کالا دھن روکنے کیلئے حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ

pak-currency-sbp-one.jpg


حکومت نے کالا دھن روکنے کے لیے کمر کس لی،ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے ، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،

ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی،یہ پیپر کرنسی کی طرح لیگل ٹینڈر یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے ۔

ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا،جس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں،سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے۔

منصوبے کے تحت آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا، آخر میں 90فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10 فیصد تک رہ جائے گا،وہ بھی صرف اس لئے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل رک نہ ہوجائے۔

ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ان کو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہونگے۔

نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کی جانے والی ہر ٹرانزکشن کا ریکارڈ ہوگا،جیسے صرف کریڈٹ اور ڈیبٹ کی ڈبل انٹری ریکاڑڈ کیپنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک تیسری مکمل ریکارڈ maintaining ہوگی۔ یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔

دو روز قبل ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی کے علاقے جہلم میں غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد ہوا تھا،ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقے جہلم میں چھاپہ مارا جہاں ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے اور دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...theek hai Banao digital.
Main to kehta hoon ki digital bijli, Gas, khana pani, dawa elaaj.
Sab kuch digital bana do.
 

1234567

Minister (2k+ posts)
...theek hai Banao digital.
Main to kehta hoon ki digital bijli, Gas, khana pani, dawa elaaj.
Sab kuch digital bana do.
Dear do we in Pakistan so many digital security ? I think they are joking, for digitalization you need digital security, cyber security, your server forms must be secure enough to keep the data, do we have it?
 

Kam

Minister (2k+ posts)
It's the best idea and need of the time. I am sure, it will create wonderful results for our country.