
الیکشن کا ماحول ختم کیا جارہا ہے، ایک جماعت کو منصوبہ بندی سے توڑا جارہا ہے, شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن
شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن منیزے جہانگیر نے ملک میں انتخابی ماحول پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن کی شریک چیئرمین منیزے جہانگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے ماحول کو ختم کیا جارہا ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت ایک جماعت کو توڑا اور انتخابات سے روکا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیرت کی بات ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغذات منظور اور ایک پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہورہے ہیں، انتخابات کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے شفافیت یقینی بنانی ہوگی، مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا ہے۔
منیزے جہانگیر نے کہا کہ مختلف سیاسی کارکنوں کو غائب کیا گیا وہ ہمیں تب نظر آئے جب انہوں نے پسرٹی چھوڑنے کیلئے پریس کانفرنسز کی, الیکشن کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو مسائل بتائیں، متنازعہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10munwewszyaelection.png