
کالعدم تنظیم کےاحتجاجی مظاہرے کے راستے سے کھیتوں سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، لاش پولیس اہلکار کی نکلی۔
خبررساں ادارے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ کے کھیتوں سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت پولیس اہلکار عدنان احسان کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اہلکار کی موت واقع ہوئی اور سنگدلی کی انتہا کرتے ہوئے قاتل مظاہرین نے لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک دیا۔
https://twitter.com/x/status/1455472679813894147
ترجمان محکمہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےپولیس اہلکار عدنان احسان نے اپنے پیچھے بیوہ اور 6سالہ بچی کو سوگوار چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پنجاب کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے اس دوران چند ایک مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں پولیس اہلکاروں کےشہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3adndan%20butt.jpg