کراچی بندرگاہ پر کنٹینر میں موجود سینٹری پائپ سے360 کلو گرام ہیروئن برآمد

4%D8%A8%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DA%AF%D8%A7%DA%BE.jpg

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر پہنچنے والے ایک کنٹینر سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیروئن برطانیہ کیلئے بک کیے گئے سامان سے برآمد کی گئی، یہ کنٹینر کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر موجود تھا، اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

https://twitter.com/x/status/1489728288356511745
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو کھلوایا گیا تو اس میں سینیٹری پائپ موجود تھے جنہیں مشکوک پایا گیا، جب ان پائپس کی تلاشی لی گئی تو ہر پائپ میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف ترجمان کا مطابق مجموعی طور پر پائپس میں سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

FK0cbzRWUAQcQUp


اے این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ کنٹینر میں بک کروایا گیا سامان کراچی کی ایک مقامی کمپنی کی جانب سے شمالی آئرلینڈ برطانیہ بھجوایا جارہا تھا ۔

https://twitter.com/x/status/1489849338906169345
FK0CEuGWQAIQSWm