کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کی ایک اور سی سی ٹی وی سامنے آگئی

ather-mateen-cctv.jpg


کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین کو قتل کردیا تھا جس کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔


منظر عام پر آنے والی اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں پوری واردات کا منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے نارتھ ناظم آباد کی ایک سڑک پر ڈاکو ایک موٹر سائیکل سوار شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پیچھے ایک گاڑی نے واردات کو ناکام بنانے کیلئے ڈاکوؤں کو زوردار ٹکر ماری ۔

اس ٹکر سے ملزمان اور ان کی موٹرسائیکل نیچے گر گئے جبکہ کار سوار آگے چلا گیاتاہم پیچھے سے صحافی اطہر متین نے سنبھل کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں کو ٹکر مارنے کی کوشش کی مگر ڈاکوؤں تب تک سنبھل چکے تھے۔


اطہر متین نے ایک ٹکر کے بعد گاڑی ریورس کرکے دوبارہ ڈاکوؤں کو مارنے کی کوشش کی مگر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی، سامنے سے ہونے والی فائرنگ نے نتیجے میں گولیاں اطہر متین کے سینے میں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

دوسری جانب پولیس نے صحافی کو قتل کرنےو الے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور جیو فینسنگ کی مدد بھی لی جارہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
May Alla rest his soul in peace and award him the highest place in Jannah.
Sara media all the time is trying to portray the criminals of Ppp and Pml-n as heroes and not talking about the real criminals ruling Sindh. Let's see if this wakes up the media or they will continue with their dramaybazi and facetious talking.