کراچی:چینی باشندوں پر دوبارہ حملے کا منصوبہ،خودکش خواتین بمبار تیار؟

police-ctd-blc.jpg


کراچی میں چینی باشندوں پر دوبارہ حملے کا انکشاف ہوا ہے، حملے کیلیے دو خودکش خواتین بمبار تیار کرلی گئی ہیں،حکومت کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کراچی میں بلوچ انتہا پسند خودکش بمبار خاتون کے چینی باشندوں پر پھر سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔

موصول رپورٹس کے مطابق بلوچ قوم پرست کے ایکٹیو گروپ کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،اس مقصد کیلئے 2 خود کش خواتین بمباروں کو تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت زیمل بلوچ اور ہنی بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے،جو کراچی میں خود کش حملے میں مرنے والی خود کش بمبار خاتون شیریں بلوچ کے پیغام کو سوشل میڈیا پر پھیلا رہی ہیں۔

چینی باشندوں سمیت تمام غیرملکی باشندوں انجینئروں اور ملازمین کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں،سی ٹی ڈی حکام کو بھی خصوصی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنےآگئی ہے،کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز اہم ملزم گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گلشن اقبال سے گرفتارکیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی۔ کراچی پولیس کی جانب سے ممکنہ طور پر جلد ملزم کو سامنے لایا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چینوں کی حفاظت کیا خاک کرنی ہے . سندھ کی ساری پولیس بلاول ہاؤس کے لیے مختص ہے اور پنجاب کی جاتی امراء اور ماڈل ٹاؤن کے لیے . بلوچستان میں خیر سے ریگولر پولیس ہی نہیں . باقی رہ گئی کے پی کے کی پولیس تو وہی بیچارے اپنے محدود وسائل سے لگے ہوئے ہیں انکی حفاظت کرنے میں
الله کے حکم سے ادارے حکومتیں گرانے میں اور غداروں کو الیکشن جتوانے میں مگن ہیں
الله الله خیر سلّا
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Naam tak pta chal gia ha..phir pakray kiyo nahi gaen ye aurtain??
ISI tu abhi Hamza k election aur Showbaz ko financial advises mien bizi ha.FIA.MI PTI ke bando par parchay katnay.. Banday Tornay m lagi ha..Sindh police m zayada bharti dakao..Criminals ki ha..Allah swt par chor de Chinese logo ko...