کرپشن ثابت، پشاور ہائیکورٹ نے سیشن جج کو نوکری سے برطرف کر دیا

dismisses-judge-peshawar-jdg.jpg


پشاور میں کرپشن کے الزام میں جج کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا۔
ہائیکورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 15 ملین کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا 12 ملین ریکور کیے جا چکے جبکہ 3 ملین روپے باقی ہیں۔

ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس کے باعث گورنمٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ متعدد بار اپنے سینئر ججز کو بھی سزائیں دے چکی ہے۔ گزشتہ سال بھی تیمرگرہ کے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو مس کنڈکٹ پر نوکری سے جبری ریٹائر کر دیا گیا تھا۔

سنیئر سول جج پر ایک خاتون عظمیٰ شہزادی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس تھا، جمشید کنڈی سینئر سول جج تیمرگرہ تھے، ان پر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ جج نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں جج جمشید کنڈی کو کلیئر کیا گیا تھا، اس کے بعد ان کی درخواست پر خاتون کے خلاف کارروائی کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔ تاہم جب ہائیکورٹ کی جانب سے انکوائری مکمل ہو گئی تو مذکورہ جج کو قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پشاور والوں کو چاہئیے کہ اسے کچہریوں میں یا چوک یادگار پرکھڑا کر کے کوڑ ےبھی ماریں تاکہ اگلے چوروں کو خبر ہو جائے کہ اب یہ حرامزدگی نہیں چلے گی
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
اور بڑے بڑے "جج" ؟ ارے بھول گیا ، ان سے تو کوئی" سوال " ہی نہیں پوچھ سکتا