کس بےشرمی سے لیگی منصوبوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں،احسن اقبال،مراد سعیدآمنےسامنے

13muradiqbal.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد مراد سعید نے احسن اقبال کو بھی کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات مراد سعید نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلوچستان میں سڑکوں کے جال بچھانے سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے 6ہزار کلومیٹر سڑکوں پر کام مکمل کیا اور 2ہزار 118 کلومیٹر پر کام شروع کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1477895222810009602
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں موجودہ حکومت نے 3ہزار کلومیٹر سڑکوں پر کام شروع کردیا ہے جن میں ژوب کچلاک، نوکنڈی مشکیل، خضدار بسمہ، زیارت موڑ کچ ہرنائی، ہوشاب آواران، ڈیر مراد جمالی بائی پاس، کوئٹہ بائی پاس اور کچلاک خضدار شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کس بے شرمی سے موصوف مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کئے منصوبوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1478040540713308164
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی پی کی دستاویزات گواہ ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2 سال قبل مجھ پر سی پیک منصوبے کے تحت بننے والی ملتان سکھر موٹروے کے منصوبے میں 70 ارب روپے کے کمیشن کا الزام عائد کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مگر آج تک یہ حکومت اپنے لگائے الزامات پر کوئی کیس بھی نہیں بناسکی، بس انہیں جھوٹا الزام اور جھوٹا کریڈٹ لینا آتا ہے۔

مراد سعید نے احسن اقبال کی اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی بلوچستان پیکج کامنصوبہ ہےجسکا عمران خان نے اعلان کیاتھا اور کام بھی اسی دور میں شروع ہوا، آپ سے پانچ سوال پوچھے تھے اور وہی دستاویزات نیب کو بھی دیئے۔

https://twitter.com/x/status/1478047228748918784
مراد سعید نے مزید کہا کہ حوصلہ کرکے آج جواب دیدیں، آپ نے عدالت میں ہتک عزت کا کیس بھی کیا تھا، قوم کو بتائیں کہ عدالت سے پھر بھاگے تھے؟
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
یہ لنڈے کا ارسطو حرامزادہ جنرل ضیاء الحق کے جلسوں میں چند سو روپوں کے عوض نعتیں پڑھا کرتا تھا،،اب حرامزادہ تھری پیس سُوٹ پہن کر گورا بنا ہؤا ہے،،،اور وڈے دلے کے درباری ہونے کے ناطے اربوں کی وارداتیں کر ڈالی ہیں
 

Masud Rajaa

Siasat member
ye besharam arastoo, har cheez ko pmln ki bana daita hai

even if they were started in pmln's tenure...pti is finishing them

they didn't halt them because these retards started them.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
JWST was built according to the vision of Nawaz Shareef but sadly NASA is not acknowledging this. Ittefaq Foundry was the backbone of NASA's space program.