کمرشل یا گھریلو سولر پینلز لگانے والوں سے ٹیکس لینے کی تجویز

6solarpanelltaxjkjjk.png

وفاقی حکومت نے عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں سولر انرجی پر شفٹ ہونے کے بعد عوام سے ٹیکس وصول کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے حکومت کو کمرشل یا گھریلو سطح پر سولر سسٹم لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزارت بجلی کو ارسال کردی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سولر سسٹم لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے، امکان ہے کہ حکومت 12 کلو واٹ کو سولر سسٹم لگانے والوں پر 2 ہزار روپے فی کلو ووٹ ٹیکس عائد کرے گی۔

اس طرح گھروں میں یا کمرشل سطح پر 12 کلوواٹ کا سولر سسٹم لگانے والوں سے ماہانہ 24 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جائیں گے، سی پی اے کی اس سمری کو منظوری کیلئے پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینل کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے، اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو سولر پینلز سے حاصل ہونے والی بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1783872852631986539
https://twitter.com/x/status/1784058058752098465
https://twitter.com/x/status/1784080718080983377
https://twitter.com/x/status/1784143215659987147
 
Last edited by a moderator:

kwan225

Minister (2k+ posts)
بات جنگل کے قانون سے بھی آگے نکل چکی۔۔
ہم پاکستانی ہجوم ہیں ہی اِسی قابل۔۔
ہمیں اپنے کرتا دھرتا سے ریکوئیسٹ کرنی چاہیے کہ ہمیں چھتر مارنے والے کم ہیں۔۔ اور چھتر مارنے والوں کا انتظام کریں۔۔

 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ye khud se awaam ko majboor kar rahey hain keh bahir nikley or hakomat ki har cheez ko jala de
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
These guys have gone nuts.

Instead of booasting that our people are turning to green energy, they are somehow trying to fine them for using it.
 

Londoner/Lahori

Minister (2k+ posts)
To make a lavish lifestyle and protocol, government will possibly impose tax on the families who could raft three meals a day.