کمپنی فروخت، ٹیلی نار صارفین کا مستقبل کیا ہوگا؟

4telenorfghj.png

مشہور ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے فروخت ہونے کے بعد اس کے صارفین کے مستقبل کے حوالے سے مختلف سوالات سر اٹھانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کمپنی خریدنے والی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے ایک انٹرویو کے دوران ٹیلی نار صارفین کے مستقبل کے حوالے سے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار کے کسٹمرز اور صارفین کیلئے فی الحال کچھ بھی تبدیلی نہیں آرہی، ان کیلئے سب کچھ ویسے ہی چلے گا جیسے پہلے چل رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت ساڑھےچار کروڑ ٹیلی نار صارفین ہیں جبکہ ہمارے صارفین کی تعداد 2 کروڑ پچاس لاکھ ہے، فی الحال دونوں کمپنیاں الگ الگ کام کررہی ہیں، کسی بھی چیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جیسا پہلے سب چل رہا تھا ابھی بھی سب کچھ ویسے ہی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ریگولیٹری اتھارٹیز موجود ہیں، ہم جلد ان اداروں کے پاس اپروول کیلئے جائیں گے ، جب تک حکومتی پراسیس مکمل نہیں ہوتا ٹیلی نار صارفین کیلئے پیکجز وغیرہ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جیسے ہی حکومتی پراسیس مکمل ہوگا اور دونوں نیٹ ورکس اکھٹے ہوجائیں گے تو پیکجز میں تبدیلی و ری چارج میں ردوبدل و تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) و یوفون نے مشہور ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو 1 کھرب روپے سے زائد مالیت میں خرید لیا ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

ٹیلی نار کا نام بدل کر فوجی نار رکھا جائے گا اور اس کو ایک جرنیل چلائے گا۔