کوئی بھی ملک اپنے جرنیلوں کو اتنی زمین نہیں دیتا، کوئی ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا.... پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو اسے روکنا ہوگا۔
پاکستانی جرنیلوں کو اعلیٰ مراعات، کئی مہنگے پلاٹوں اور مراعات اور خطہ میں سب سے زیادہ تنخواہ کے باوجود، جرنیل پاکستان کی زمینیں مفت حاصل کر رہے ہیں۔
مسلح افواج، بیوروکریٹس اور ججوں کو دی گئی تمام زمینیں فوری واپس لی جائیں۔ وہ سرکاری ملازم ہیں اور اپنی سروس کی شرائط کے دوران منافع بخش سروس اسٹرکچر کے فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں پلاٹ کیوں دئیے جائیں؟ وہ پہلے ہی بہت زیادہ قومی خون چوس چکے ہیں۔ یہ پابندی بھی لگائی جائے کہ یہ سرکاری ملازمین، ان کی بیگمات اور بچے ریٹائرمنٹ کے بعد کم از کم 10 سال تک کوئی دوسری شہریت نہیں لے سکتے، جائیدادیں نہیں خرید سکتے اور بیرون م مالک میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ 10 سال کے بعد اگر وہ بیرون ملک آباد ہونا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ ..