میں بڑی سنجیدگی سے آج کل جناح کے کردار پر سوچ بچار کر رہا ہوں۔ بیرون ملک میرے ہندو مسلم انڈین کولیگ ہمیشہ یہ الزام لگاتے تھے کہ جناح انگریزوں کا ایجنٹ تھا۔ انہوں نے تقسیم کے ذریعے اسلحہ کی منڈی تیار کی لیکن میں ہمیشہ ان کی مخالفت کرتا رہا۔ اب پچھلے دنوں میں نے جب ریسرچ کی تو پتا چلا کہ مسلم لیگ کے لیڈرز تو کبھی آزادی کی لڑائی میں جیل نہیں گئے۔ گاندھی نہرو سب کتنی دفعہ جیل گئے لیکن مسلم لیگ والے نہیں گئے۔ ایسے ہی تب کر اخبارات میں مسلم لیگ والے ہمیشہ انگریزوں کی خوشامدیں ہی کرتے نظر آتے تھے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مولانا ابولکلام آزاد نے جو تاریخی بات کی تھی کہ ایک وقت آئے گا کہ پاکستان کا نوجوان پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہو کر اس کے وجود پر سوال اٹھائے گا۔ آج واقعی دل میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس دن کے لیے ہم نے آزادی لی تھی۔ آج بھارت واقعی میں ایک آزاد ملک ہے۔ اس کی ہمیشہ سے آزادی پالیسی رہی جبکہ ہم ہمیشہ سے امریکہ کے غلام رہے ہیں۔ کیا ملا ہمیں آزادی کے نام پر مالکان بدل کر۔ کیا جناح مسلم دنیا کا بہت بڑام مجرم تھا ؟ آج ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان اکٹھے ہوتے تو کم سے کم 70 کروڑ سے اوپر ہوتے اور آنے والے وقت میں 2030 کے بعد ہندو اقلیت میں آ جاتے۔
جناح کہاں ہمیں اس قفس میں ان وردی والوں کا غلام بنا کر چلا گیا۔ آپ چاہے کسی بھی پارٹی کے ہوں برائے کرم اس بات پر غور کریں اور جواب دیں لیکن ہاتھ ہولا رکھیں اگر آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں ہے۔
جناح کہاں ہمیں اس قفس میں ان وردی والوں کا غلام بنا کر چلا گیا۔ آپ چاہے کسی بھی پارٹی کے ہوں برائے کرم اس بات پر غور کریں اور جواب دیں لیکن ہاتھ ہولا رکھیں اگر آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں ہے۔
Last edited by a moderator: