کیا چودھری شجاعت سیاست چھوڑنے جا رہے ہیں؟

3shujaatsiasat.jpg

مسلم لیگ ق کے سربراہ اور پاکستانی سیاست کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین سیاست میں بڑھتی کشیدگی سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے، ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے مشورہ دیا کہ کشیدگی اور انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے میدان میں آئیں۔

سربراہ مسلم لیگ ق کے سامنے جب ملکی سیاست میں حالیہ کشیدگی کا ذکر ہوا چوہدری شجاعت نے انتہائی دل گرفتہ انداز میں کہا کہ میں تو سوچ رہا ہوں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے یا نہیں۔

چودھری شجاعت کی اس بات پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ چوہدری صاحب! آپ وضع دار سیاسی شخصیت ہیں، سیاست چھوڑنے کے بجائے بہتر ہے سیاسی کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے میدان میں آئیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ قوم کو سمجھائیں یہ سب کچھ کسی کے مفاد میں بھی نہیں، جس پر چوہدری شجاعت حسین بولے لیاقت صاحب میں اپنا ذہن بناتا ہوں، پھر آپ سے ملاقات کرکے بات کروں گا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
What happens to Perviaz Elahi..and What his son did..Ch.Shujaat ka politic chorna hi banta ha..Monis Elahi kafi ha politic k lia...Shujaat sahib bemar bhi hain..He should take rest..
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
In ki siyasat khatam ho gai hay, Moonis Ellahi PTI kay sath or Salik choudhary s/o Shujaat PMLN kay sath
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
چورھری نے کہا سیاست چھوڑ دے۔ ۔۔۔ سیاست بولی چودھری دنیا چھوڑ دے۔۔۔۔۔۔
چودھری نے کہا کہ دونوں کے درمیاں نیوٹرل رہنے کے لئےدونوں کو نہیں چھوڑوں گا۔۔
مسلہ اصل یہ ہے کہ مونس نے عمران کا ساتھ دے کر آرمی کو ناراض کر کے اپنا مستقبل خراب کر دیا ہے