چودھری شجاعت

  1. Rana Asim

    وزیراعظم کی گداگری پاکستان کیلئے ہے، جس پر فخر ہونا چاہیے: چودھری شجاعت

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گدا گری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے، وزیراعظم گداگری پاکستان...
  2. Rana Asim

    نوازشریف کوچاہیےابھی واپس نہ آئیں،حالات بہتر ہونےکا انتظارکریں:چودھری شجاعت

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ابھی پاکستان واپس نہ آئیں بہتر ہے ابھی رک کر حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کریں۔ نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پہلے بھی نوازشریف سے کہا تھا اب بھی یہی کہتا...
  3. Muhammad Awais Malik

    سیاستدان فوج سےیکجہتی کا اظہارکریں،چوہدری شجاعت حسین

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو تمام مصلحتوں اورمعاملات پس پشت ڈال کر فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کیا جاسکتا ہےمگر فوج کے خلاف پراپیگنڈہ...
  4. S

    چوہدری شجاعت پرویز الٰہی سے ناراض تھے اس لئے دھچکا دیا؟سنئےاندرونی کہانی

    مسلم لیگ ق کےصدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک دم بازی پلٹ دی، پرویز الہیٰ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے کراتے آخر میں دغا دے گئے، اس حوالے سے دنیا نیوز کے پروگرام میں میزبان کامران خان نے کامران شاہد سے گفتگو کی۔ کامران خان نے کامران شاہد سے پوچھا کہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو دھچکا کیوں دیا...
  5. A

    چودھری ظہور الٰہی کی سیاست کا آج جنازہ نکل گیا ہے: ایاز امیر

    یہ جو سیاست ق لیگ اور چودھری ظہور الٰہی کے بعد چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے بچوں میں آگئی ہے اس کے بعد چودھری ظہور الٰہی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز پر سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو سیاست ق لیگ اور...
  6. Rana Asim

    ریاست کی محافظ فوج ہے جو جانتی ہے ملک کیسے سنبھالنا ہے، چودھری شجاعت

    مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ ریاست کی محافظ فوج ہے جو جانتی ہے ملک کیسے سنبھالنا ہے، انہوں نے کہا سیاست میں نظریاتی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہٰی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی ودیگر رہنما بھی...
  7. Muhammad Awais Malik

    کیا چوہدری شجاعت حسین پنجاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کررہے ہیں؟

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کردی ہے۔ اپنے تازہ ترین بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا ہے کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں ، حمزہ شہباز...
  8. Muhammad Awais Malik

    چوہدری شجاعت حسین کا اپنے بھائی چوہدری وجاہت حسین کے بیان پر سخت ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے سگے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے سنگین الزامات کے جواب میں سخت ردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے بڑوں میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں، چوہدری برادران کے درمیان لفظی جنگ اب میڈیا پر شروع ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت حسین کے بڑے...
  9. Rana Asim

    کیا چودھری شجاعت سیاست چھوڑنے جا رہے ہیں؟

    مسلم لیگ ق کے سربراہ اور پاکستانی سیاست کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین سیاست میں بڑھتی کشیدگی سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے، ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ...
  10. Muhammad Awais Malik

    فضل الرحمان اپنے والد کے ساتھ ہونے والا سلوک یاد رکھیں،چودھری شجاعت

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو جارحانہ انداز قرار دے رہے ہیں، انہیں اپنے والد مفتی محمود کے ساتھ کیے جانے والا بہیمانہ سلوک یاد رکھنا چاہیے۔ سربراہ مسلم لیگ ق کی جانب سے یہ گفتگو ایک بیان میں سامنے آئی جس میں چوہدری شجاعت...
  11. Muhammad Awais Malik

    چوہدری شجاعت وزیراعظم کی جانب سے سیاسی قائدین کے نام بگاڑنے پر ناخوش

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سیاسی قائدین کے نام بگاڑنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ، بہترہوتا وہ...
  12. Muhammad Awais Malik

    جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں،چودھری شجاعت کے بھائی کی تنقید

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی حکومت پر برس پڑے ،انہوں نے کہا کہ جہاں عزت نہیں وہاں رہنے کا جواز نہیں ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نےحکومت پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے تین سالہ دور میں کبھی چوہدری شجاعت کو نیب نے بلالیا، کبھی...
  13. Muhammad Awais Malik

    چودھری برادران سے ملاقات، مریم نواز و لیگی قیادت کے پرانے بیانات وائرل

    چودھری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات، نواز شریف، شہباز شریف و مریم نواز کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل۔ حکومت کے خلاف آج کل سیاسی پارٹیوں کو ساتھ ملانے کی کوشش کرنے والے والی ن لیگ ماضی میں اپنے خلاف انہی سیاسی جماعتوں کے اکھٹا ہونے اور ان کے اتحاد کو سازش قرار دیتی رہی ہے۔...
  14. Muhammad Awais Malik

    شہباز شریف اور ق لیگی قیادت میں ملاقات طے پاگئی

    مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔ خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل چوہدری برادران کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں وہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں...
  15. S

    چودھری شجاعت حیسن نےوزیر اعظم عمران خان کو کس سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟

    پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشوروں پر محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ اپنے مشیروں اور سیاسی...
  16. S

    نواز شریف کی چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی...