کیا یہ ملک ایک پولیس اسٹیٹ ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

7faizisa.jpg

لاپتہ افراد کیس میں ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پراسیکیوٹر جنرل سندھ پر شدید برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کیس میں ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کو مذاق بنا رکھا ہے، آپ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنا بند کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ ملک ایک پولیس اسٹیٹ ہے؟ دکھ کی بات ہے کہ ریاست ایک ایف آئی آر کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

سپریم کورٹ کے جج نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے کس حیثیت میں یہ اپیل دائر کی ہے؟ کیا راجہ عمر خطاب اتنا طاقتور ہے کہ وہ آپ کے ادارے کو بھی چلا رہا ہے؟

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ جس کا جو دل چاہے وہ کرتے پھریں؟ پراسیکیوٹر جنرل ایف آئی آر کے خلاف اپیل پر اپنی وضاحت عدالت میں جمع کروائیں۔
 

mzubair

Politcal Worker (100+ posts)
یہ کرپٹ جج مافیا کے لئے کام کرنے والا سپریم کورٹ کا جج کیسے بنا۔نواز شریف کی مدد سے۔بے غیرت