گرفتار ملزمہ کو برہنہ کرکے ڈانس کرانے والی لیڈی انسپکٹر کو سزاسنا دی گئی

8quetafemale.jpg

کوئٹہ میں لیڈی انسپکٹر کو مس کنڈکٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، لیڈی انسپکٹرشبانہ ارشاد نے قتل کیس کی تفتیش میں ریمانڈ پر گرفتار ملزمہ کو برہنہ کرکے ڈانس پرمجبور کیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ لیڈی انسپکٹر کو مس کنڈکٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملازمت سے جبری ریٹائر کیا گیا ہے۔

FD__OGRXIAEeYOE


ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ جبری ریٹائرلیڈی انسپکٹر کو صفائی کا بھرپورموقع دیا گیا لیکن وہ اپنے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل کا دفاع نہیں کر سکی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ لیڈی انسپکٹرشبانہ ارشاد کی جبری ریٹائر کا آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قتل کیس میں خاتون ملزم کو ریمانڈ پر گرفتار تھی، تفتیش کے لئے ملزمہ کو لیڈی انسپکٹرکےسپرد کیا گیا تھا۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے حرام خوروں کے لیئے یہ بہت بڑی سزا ہوتی ہے۔۔ انکی نوکری تو جاتی ہے پر اوپر کی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم۔​
 

Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے حرام خوروں کے لیئے یہ بہت بڑی سزا ہوتی ہے۔۔ انکی نوکری تو جاتی ہے پر اوپر کی آمدنی کا ذریعہ بھی ختم۔​
There should be more punishment other than dismissal