گرمی کی شدت,دور درشن کی اینکرلائیو خبریں پڑھتے بے ہوش

fainshanahc11.jpg


بھارت کے مغربی بنگال میں گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافے نے شہریوں کا جینا محال کردیا، مغربی بنگال میں شدید گرمی کی لہر کےدوران دور درشن کی اینکر لوپامدرا سنہا لائیو خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں,سنہا، جو دور درشن کی مغربی بنگال میں ملازم ہیں،

صحت کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی ، اس نے وضاحت کی کہ جب میں لائیو خبریں پڑھ رہی تھی تو، میرا بلڈ رپریشر اچانک گر گیا، اور میں ہوش ہوگئی,میں کچھ عرصے سے بیمار محسوس کر رہی تھی ، لیکن میں نے سوچا کہ پانی پینے سے تکلیف کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر، خبریں پڑھتے وقت میرے ساتھ پانی نہیں ہوتا، چاہے یہ 10 منٹ کا حصہ ہو یا آدھا گھنٹہ۔ ، جب ایک اشتہار چلا تو میں نے تھوڑا سا پانی پی لیا۔میں نے سوچا کہ میں باقی خبروں کو مکمل کر سکتی ہوں۔

انہوں نے بتایا میں کسی طرح ان میں سے دو کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تیسری کہانی ہیٹ ویو کے بارے میں تھی، اور جیسے جیسے میں اسے پڑھ رہی تھی، اپنے آپ کو بیمار محسوس کرنے لگی، اس نے مزید کہاکہ میں نے اس حصے کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن میں ایسا نہیں کر سکی۔ اس کہانی کے دوران، میری بینائی ختم ہونے لگی۔

ایل سی ڈی پر میٹر مدھم ہوگیا، اور میں بے ہوش ہوگئی۔مغربی بردوان ضلع میں واقع پاناگڑھ میں ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی بھارت کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا,شدید گرمی اور لو کی وجہ سے 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں , گرمی کے سبب پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ بھی عروج پر ہے۔ سب سے زیادہ برا حال بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش کا ہے۔ اترپردیش کے صرف بلیا شہر میں ہی پچھلے 72 گھنٹے کے دوران 54 افراد کی ہلاکت کی خبریں ہیں.
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
یہ سالے ہمیں طعنے دے رہے تھے کے ہم آٹے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور خود یہ خال ہے کہ نیشنل ٹی وی اسٹیشن میں اے سی نہں جو اینکر گرمی کی شدت سے بےخوش ہو گئی سالو اپنی فکر کرو ہماری چھورو
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سالے ہمیں طعنے دے رہے تھے کے ہم آٹے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور خود یہ خال ہے کہ نیشنل ٹی وی اسٹیشن میں اے سی نہں جو اینکر گرمی کی شدت سے بےخوش ہو گئی سالو اپنی فکر کرو ہماری چھورو
Dusrrown key sirf burayian aur apni sirf achayian nazar aa tee hain.