
آئی جی پولیس ، سیکرٹری اور 22ویں گریڈ کے دیگر اعلیٰ افسران کی تنخواہوں و مراعات سے متعلق تفصیلات منظر عام پرآگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں و مراعات کے حوالے سے تفصیلات جمع کروادی گئی ہیں، ان تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 22 کے 16 افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹریٹ اور پولیس میں گریڈ 22 کے افسران کی تعداد 49 ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے 49 افسران کو 3کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، سب سے زیادہ تنخواہ ایوان صدر میں تعینات محمد شکیل ملک کی ہے جو ہر ماہ 15 لاکھ 90 ہزار 634 روپے وصول کرتے ہیں۔
شکیل ملک کے بعد سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے افسر آئی جی بلوچستان ہیں جنہیں ماہانہ 8لاکھ 44 ہزار 360 روپے تنخواہ، ایک کار، جیپ، خانسامہ اور ایک اردلی دستیاب ہوتا ہے۔
ان کے بعد چیف سیکرٹری سندھ ہیں جنہیں ماہانہ 7 لاکھ 75ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے انہیں اسکواڈ کے ہمراہ ایک سرکاری گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pororomamrahshjhdjhd.png