گوادر سرمایہ کاری :سعودی آرامکو اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان اشتراک

saudi-armko-pak-one-gawadar.jpg


پاکستان میں 10 سے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے سعودی آرامکو اور 4 پاکستانی کمپنیوں کے درمیان اشتراک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو گوادر میں گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گی جس کیلئے4 پاکستانی کمپنیاں بھی شریک ہوں گی اور عالمی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی طرف سے ایکیویٹی کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فیڈل ریفائنری پراجیکٹ میں آرامکو کے ساتھ پی ایس او، جی ایچ پی ایل، پی پی ایل اور او جی ڈی سی اشتراک کریں گی۔

گرین فیڈل ریفائنری پراجیکٹ کے فعال ہونے کےبعد پاکستان میں پیٹروکیمیکل فیسیلٹی اور مربوط ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کیا جائے گا، یہ کمپلیکس متعدد حصوں پر مشتمل ہوگا، پراجیکٹ کے ذریعے لاکھوں بیرل خام تیل کو ریفائن کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
 
Last edited by a moderator: