ہارس ٹریڈنگ معاملے پر ن لیگ میں انتشار ؟ اجلاس ملتوی

shhebaz-sharif-pp.jpg


ملک بھر میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج جاری ہے، لیکن اب کہا جارہاہے کہ پی ٹی آئی ممبران کی خریداری پر ن لیگ میں انتشار پیدا ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ضمیر فروشوں کو خریدنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی ہے اورکئی سوالات اٹھنے لگے ہیں جسکے باعث ن لیگ کی مرکزی قیادت نے آج ہونیوالا پارٹی کا جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا،مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس پر منعقد ہونا تھا،

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وفاداروں کی جگہ ضمیر فروشوں کو سے ٹکٹ دینے کے وعدے پر لیگی اراکین نے تشویش کا اظہار کیا اور لوگ اپنے ہم خیال لوگوں سے اس کا کھل کر اظہار کررہے ہیں،مرکزی قیادت نے ان ہی سوالوں اور کارکنوں کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلیے اجلاس کو ملتوی کردیا ہے اور اس کی اطلاع متعلقہ رہنماؤں کو بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو یہ خوف ہے کہ اجلاس میں اس حوالے سے جو سوالات کیے جائیں گے ان کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہوں گے، کیونکہ اس سے قبل بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھیوں کو پارٹی میں لینے پر ن لیگ کے دیرینہ کارکنوں نے سوالات اٹھائے تھے تو اب کیسے ممکن تھا کہ اس پر کارکنوں کا کوئی ردعمل نہ آئے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جنرل کونسل اجلاس وکنونشن منسوخ کیاہے، جس کی اگلی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا،اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پی ٹی آئی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کو نواز شریف نے خود آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی۔

اے آر وائی نیوز نے پی ٹی آئی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کی ن لیگ سے ڈیل سے متعلق پتہ لگایا تھا،ذرائع کا کہنا تھا کہ نواب شیر وسیر کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی گئی،رانا ثنااللہ نے اس ڈیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)

جیالے پٹواری بیک زبان بڑے خوش ہیں کہ دیکھو ہمارے لیڈران نے کیا کمال کر دیا ہےدلوں بغیرتوں والی حرکت کرکے کس طرح نام کمایا ہے کیا ہو ا اگر چند بندے خرید لیے لیکن دیکھو کتنی مکاری کا کھیل کھیلا دیکھا شریفوں کا جال زرداری سب پر بھاری ایک بار پھر ثابت ہو گیا دیکھو دیکھو ہر طرف ان کے چرچے ہیں

اوئے الو کے پٹھو یہی تو عمران خان لوگوں کو کہتا تھا یہ لالچی ٹھگ سوداگر ہیں ملک کی بہتری سے انہیں کوئی غرض نہیں یہ اپنے مفاد کی خاطر ہر کمینی ذلیل سے ذلیل حرکت کر گزریں گے اور تم نے پھر اس کے ہاتھ ایک اور تازہ ثبوت دے دیا تم نے یہ حرام کا پیسہ خرچ کرکے اراکین اسمبلی کی خریداری کرکے بہت بڑی غلطی کر دی ہے او خوش فہمیوں کے شکار بیوقوف قوم یعنی پنجابی کی مثال اپنی گت اس کے ہاتھ میں دے دی ہے

اور یہ ایسے ہی ہے جب پانامہ آیا اور عمران خان کے ہاتھ لگ گیا تم خوش فہمی میں تھے کہ بیٹھے بیٹھائے ہماری لوٹ مار کمپنی کی انٹر نیشنل سطح پر مشہوری ہو گئی وقت کے ساتھ عوام یہ بھول جائیں گیں لیکن اس عمران خان نے پانامہ بھولنے نہیں دیا اور اس وقت کمپین چلا کر تمہیں ذلیل کر کے رکھ دیا سزائیں تک کروا دی تمہیں اب وہ تمھارا اس سے زیادہ برا حال کرے گا ڈنگرو اگر تمھارے پاس دماغ ہوتا تو یہ نا کرتے کیونکہ اس کو بیانیہ مل گیا ہے

یہ تم وہی حرکت کر رہے ہو جو پہلے کیا کرتے تھے جو تمہیں مہنگی پڑتی تھی کہ اپنے خلاف عدالت کا فیصلہ پڑھے بغیر لڈو کھا لیتے تھے اور نعرے لگاتے تھے جت گئے جت گئے پھر فیصلہ لوگ بتاتے اور تو چھپتے پھرتے تھے تم خوش ہو رہے ہو ہو مجھے لگتا ہے یہ تمھارا عمل تمھارے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا یار رکھو اس کے پاؤں سے اگر تم حکمران کی ذمہ داری یعنی امن قائم رکھنے کی بیریاں اتار دو گے تو وہ تمھیں اور زیادہ ناکوں چنے چبوائے گا

تم سمجھ رہے ہو اسے اقتدار سے نکال دو گے وہ تمھاری طرح روئے گا اقتدار کے بغیر تڑپے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں یہ تمھاری خام خیالی ہے اور کھوتا بریانیاں کھا کر تم یہی سوچ سکتے ہو تم نے دیکھا نہیں اس نے اپنی نئی جدوجہد کا نام امر بالمعروف رکھ دیا ہے تمھیں تو اس کا مطلب بھی نہیں آنا اور اس نے تمھیں بتا پتا دینا ہے یہ مسلمانوں کی وہ جدوجہد کا نام ہے کہ اگر یہ مسلمان اپنا لے تو ہر نامکمن کو مکمن کر لیتے ہیں قران حدیث تاریخ سب میں مسلمانوں کی طاقت اسی میں دیکھائی دیتی ہے
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

تحریک عدم اعتماد کی پھکی اگر راس ائی تو ملک واپس ، اگر پیٹ خراب ہوا تو انگریز ڈاکٹر سے تا عمر علاج کروائوں گا . میاؤں ???‍♂️