ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک:بختاور بھٹو کا چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

noor-jahan-elephant-karachi-zoo.jpg


کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، نورجہاں چلنے سے بھی قاصر ہے، جبکہ جمعرات کے روز خالی تالاب میں گرنے کے بعد نورجہاں کی حالت مزید خراب ہوگئی،جے ایف کے اینیمل اینڈ ریسکیو شیلٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کراچی کے چڑیا گھرمیں موجود 17 سالہ نورجہاں کو تقریباً بےجان حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1646624667598311429
ویڈیوز کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین اور مشہور شخصیات نے ہتھنی کی حالت دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا،گلوکارہ نتاشا بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرطنزاً لکھا نور جہاں کو مرنے کے بعد ہی سکون مل سکتا ہے، پاکستان واقعی جانوروں پر رحم کرنے سے قاصر ہے۔

15103341d9c1b88.jpg


اداکارہ عائشہ عمر نے اس ویڈیو کو دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوال کیا، کیا کوئی راستہ ہے جس سے ہم مدد کر سکیں؟ اداکارہ سیمی راحیل نے بھی نورجہاں کی حالت پرتشویش کااظہار کیا،

انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ وہ ہتھنی کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، اداکا

151033400b49020.jpg
رہ نے چڑیا گھر کے حکام کی طرف سے ”غفلت“ اور ”ظلم“ کے خلاف بھی آواز اٹھائی،اداکارہ یشما گل نے ماہ رمضان کے صدقے میں چڑیا گھرکے اس کلچر کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

15103341d9c1b88.jpg

ماہرہ خان نے انسٹااسٹوری میں سوال اٹھایا ہم چڑیا گھروں کو بند کیوں نہیں کررہے؟ وزیر خارجہ بلاوی بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے بھی ہتھنی کی حالت دیکھر کر برس پڑیں، کراچی چڑیا گھرکو بند کرنے کا مطالبہ کردیا،

15103528cf2a4a9.jpg


اپنے جنگلے میں قائم خشک تالاب میں گرنے کے بعد ہتھنی کو شام ساڑھے 5 بجے کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا تھا،طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں شدید مشکل ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نے کہا تھا چڑیا گھر میں موجود ہتھنی کی طبعیت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس کا علاج کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ٹیم مسلسل ہتھنی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ان کے کتے بلیوں جانوروں پر ٹویٹ تو آتے ہے لیکن انسانوں کے مرنے پر یہ بولتے تک نہیں
آٹے کے حصول میں کئی اموات ہو چکی لییکن حرام یہ بچے یہ ان کا ابا بھائی بولے ہوں
 

frustrated

Councller (250+ posts)
Baktawar Pahlawan is worried about the she elephant . Does she know that her father and sister Billo rani are selling rotten Atta to the people of Sindh. When will she come out of the alcoholic stupor and try to find how many people died in the stampede to get rotten atta which is unfit even for animals
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
زرداری کے بچوں (شہزادے شہزادیوں ) کو انسانوں سے زیادہ کتوں اور ہتھنی کی فکر رھتی ہے
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Agree with Ms Bakhtawar here. The concept of a zoo is basically cruel and unethical to begin with. Let the animals live in an environment where they belong. We can watch them on TV etc.