حضور میں کب کہا ہے ٹیسلا کے اسٹاک سے پاکستانی حکومت کا کوئی لینا دینا ہے - یہ مثال دی تھی کہ اگر ٹیسلا کا اسٹاک اوپر جا رہا ہے تو مطلب کمپنی اچھی کما رہی ہے اب اس کے ملازمین کی تھداد بڑھے گی مزید سسٹم میں پیسہ آئے گا - اسی طرح پاکستانی اسٹاک ایکسچینچ میں جو کمپنیاں رجسٹر ہیں وہ اگر اچھا منافع کمائیں گی تبھی ان کا اسٹاک اوپر جائے گا تبھی ان کا کاروبار بڑھے گا اور وہ اور زیادہ لوگوں کو کام پر رکھیں گی نئے دفتر فیکٹریاں یا جو بھی ان کا بزنس ہیں اس میں ترقی ہو گی ملک کی محیشت میں پیسہ آئے گا پیسہ گردش کرے گا یہ سب جڑا ہوا ہے -پاکستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں کھاد کمپنیاں سیمنٹ کمپنیاں بینک ، دوکان سے آپ جو کچھ خریدتے ہیں ان میں سے کچھ کمپنیاں ہیں ہی پاکستان کی کچھ باہر والی کمپنیوں نے یہاں بڑا سیٹ اپ بنایا - ذرا گوگل کریں آپ کی پانچ سو چوبیس کمپنیوں کے نام ملیں گے - ہر ایک کا کاروبار اچھا نہیں چلتا کوئی بہت اچھی جا رہی ہے کوئی بری کوئی بہت بری - چھیاسی بڑی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرتی ہیں ان کے ملازمین آگے سسٹم میں فیکٹری سے آپ کے ہاتھ میں چیز آتی ہے درمیان میں سب کے کاروبار اور پرافٹ پر اثر جاتا ہے مطلب پیسہ گردش کرتا ہے - کروڑوں لوگ ان کمپنیوں کے سسٹم میں ہونگے اور لاکھوں نئی جوبز نئے کاروبار یا جاری کاروبار میں پرافٹ جڑا ہے - یہ اسٹاک جو ڈیڑھ سال میں پچاس ہزار سے لاکھ سے اوپر گئی ہے مطلب ہے سسٹم میں کھربوں روپے آئے ہیں لاکھوں جوبز بزنس ہر ایک بہتری آ گئی ہے یا آ رہی ہے - پہلے بھی کہا ہے جو اسٹاک خریدتے یا بیچتے ہیں وہ بہت تھوڑے ہوتے ہیں لیکن کمپنیوں سے کروڑوں لوگ جڑے ہوتے ییں اسی لئے دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹ کو ایک بڑا محیشت ناپنے کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے -
Click on below link to find forty biggest comapanies registered in pakistani stock exchange.
scstrade.com