ہمارے دور میں سب ٹھیک تھا جس کا اعتراف موجودہ حکومت کررہی ہے، مزمل اسلم

11miftahismailandmaslamthreetweet.jpg

وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں سب کچھ ٹھیک تھا جس کا اعتراف موجودہ کابینہ ارکان کررہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ 2 روز قبل عمران خان کے دور حکومت میں 6 فیصد کی شرح ترقی کو تسلیم کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستان میں پیٹرول باقی دنیا سے سستا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531268467747332097
مزمل اسلم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی تسلیم کیا کہ عمران خان نے30 سے 60 روپے کی سبسڈی بھی دے رکھی تھی ، وفاقی وزیر خارجہ بلاول نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم کادورہ روس بھی ٹھیک تھا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا کہ اسٹیٹ بینک کو بیچا نہیں گیا بلکہ خود مختار ہوا ہے اور عمران خان دور میں محصولات کا نیاریکارڈ قائم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی کانفرنس میں ہماری حکومت کی کورونا پالیسی کی تعریف کی، سعد رفیق نے 2018 کے پی آئی اے کے خسارے کم ہونے کا اعتراف کیا، آئی ایم ایف پروگرام کی توسیع کی درخواست دے کر ثابت کیا گیا کہ یہ پروگرام ٹھیک تھا۔

https://twitter.com/x/status/1531268474084925444
مزمل اسلم نے یہ سارے نکات بتاکر پوچھا کہ اگر سب کچھ ٹھیک تھا تو غلط کیا تھا؟ صرف اشرافیہ کی غلامانہ سوچ و مس کیلکولیشن، یا پھر کچھ جاہل عوام۔
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Bajway ko sab kuch thek nahi chahiye. Inn dollar generals ka business choro ki Hukumat main acha chalta hai.