ہمارے لوگوں کو غائب کیا جا سکتا ہے، اپوزیشن رہنما نے خدشہ ظاہر کردیا

8uzamkhadxaghayb.jpg

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اپنے بندوں کے غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ خطرناک ہوچکے ہیں۔

آج نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ کی ذات سے بہت یقین ہے ہمیں، ہم پاکستانی قوم کو اس نالائق اور نااہل حکومت کے شکنجے سے نکالنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی کوشش کیلئے ہم نے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کیا اور اس کے بعد ہم نے لائحہ عمل تشکیل دیا، باقی کی تفصیلات سینئر قیادت کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1501180876201336832
میزبان نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ میں اراکین کی تعداد سے متعلق پوچھ رہی ہوں کیا پریس کانفرنس میں اراکین کے نام بتائیں جائیں گے کون کون سے لوگ آپ کے ساتھ شامل ہورہے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ آپ کمال کرتی ہیں کبھی پریس کانفرنس میں نام بھی دیئے جاتے ہیں وہ بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے؟ اور آپ چاہتی ہیں کہ ہم نام بتائیں تاکہ حکومت ان اراکین کو اٹھا کر لے جائے؟

عظمیٰ بخاری کی اس بات پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو خدشہ ہے کہ حکومت آپ کے لوگوں کو گرفتار یا غائب کرسکتی ہے؟

ن لیگی رہنما نے جواب دیا کہ گرفتار تو اس حکومت نے اب ہمارے لوگوں کو کیا کرنا ہے ہاں غائب کیا جاسکتا ہے کیونکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ خطرناک ہوچکے ہیں،عمران خان صرف خطرناک ہی نہیں بلکہ بدتمیز بھی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جتنا اپنا ڈپریشن اور پریشانی کا اظہار کررہے ہیں اس سے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کہ ہم اس تحریک میں انشااللہ تعالی ٰ ضرور کامیاب ہوں گے۔
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

چگانگا مانگا میں ریسٹ ھاوس ہے نا میاں سانپ کا وہیں چھپا لو۔ خیال رکھنا ایسا نا ہو کہ پھر یہ واپس نکلنے سے معذرت کر دیں
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
She should ask a solution from a political scientist who invented Changa Manga and Bhorbhan methods in politics.
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
8uzamkhadxaghayb.jpg

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اپنے بندوں کے غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ خطرناک ہوچکے ہیں۔

آج نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ کی ذات سے بہت یقین ہے ہمیں، ہم پاکستانی قوم کو اس نالائق اور نااہل حکومت کے شکنجے سے نکالنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی کوشش کیلئے ہم نے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کیا اور اس کے بعد ہم نے لائحہ عمل تشکیل دیا، باقی کی تفصیلات سینئر قیادت کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1501180876201336832
میزبان نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ میں اراکین کی تعداد سے متعلق پوچھ رہی ہوں کیا پریس کانفرنس میں اراکین کے نام بتائیں جائیں گے کون کون سے لوگ آپ کے ساتھ شامل ہورہے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ آپ کمال کرتی ہیں کبھی پریس کانفرنس میں نام بھی دیئے جاتے ہیں وہ بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے؟ اور آپ چاہتی ہیں کہ ہم نام بتائیں تاکہ حکومت ان اراکین کو اٹھا کر لے جائے؟

عظمیٰ بخاری کی اس بات پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو خدشہ ہے کہ حکومت آپ کے لوگوں کو گرفتار یا غائب کرسکتی ہے؟

ن لیگی رہنما نے جواب دیا کہ گرفتار تو اس حکومت نے اب ہمارے لوگوں کو کیا کرنا ہے ہاں غائب کیا جاسکتا ہے کیونکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ خطرناک ہوچکے ہیں،عمران خان صرف خطرناک ہی نہیں بلکہ بدتمیز بھی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جتنا اپنا ڈپریشن اور پریشانی کا اظہار کررہے ہیں اس سے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کہ ہم اس تحریک میں انشااللہ تعالی ٰ ضرور کامیاب ہوں گے۔
Abhi say shikast nazar aa gai hay. Jahil aurat tumhari ab koi auqaat nahi hay...
 
Saifulpak

Senator (1k+ posts)
رمضان سے پہلے حرام کا ٹولہ قلابازیاں لگا رہا ہے لگا لینے دو۔
انشاءاللہ خان پہلے سے دو چار ووٹ زیادہ ہی لے گا۔
جے یو آئی کے ایک ایم این اے نے حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔