ہمارے پاس کرکٹ سپرٹ ہے : وزیراعظم کا زمبابوے کے صدر کے کرکٹ پر طنز کا جواب

pak-vs-zim-win-shehbaz-rp.jpg


پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی جس کےبعد زمبابوے کے صدر نے پاکستان کیلئے طنز سے بھرا ٹویٹ کیا۔

زمبابوے کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ زمبابوے کی ٹیم نے کیا شاندار فتح حاصل کی ، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

https://twitter.com/x/status/158570913094932889
وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارے پاس اصل مسٹر بین تو نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ سپرٹ ہے ، اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت ہے کہ ہم پلٹ کر جواب دیتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ جناب صدر مبارک ہو ، آپ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی آج۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز ہی بناسکی۔

سوال یہ ہے کہ جعلی مسٹر بین والا کیا معاملہ ہے؟

یاد رہے کہ2016 میں زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی مسٹر بین اصلی مسٹر بین بن کر گئے تھے۔

اس تقریب کے دوران سب لوگ انہیں اصلی مسٹر بین سمجھتے رہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو جعلی مسٹر بین ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نامی مزاحیہ اداکار کو مسٹر بین (روون ایٹکنسن) کے ساتھ غیر معمولی مماثلت کے بعد پاکستانی مسٹر بین کہا جاتا ہے۔

محمد آصف مسٹر بین کا روپ دھار کر مزاحیہ پروگرام اور اشتہارات کرتے ہیں۔

اسی واقعہ کے تناظر میں پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل گزشتہ روز گوگی چاسورا نامی ٹوئٹر صارف نے پی سی بی کی ٹوئٹر پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ "بحیثیت زمبابوین ہم آپ کو معاف نہیں کریں گے، آپ نے ایک بار ہمیں مسٹر بین روون کے بجائے جعلی مسٹر بین دیا تھا، ہم یہ معاملہ کل حل کرلیں گے، بس دعا کریں کہ آپ کو بارش بچا لے"۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
بس مراثیوں والی باتیں کروا لو اس سے اب
BC
معیشت کہاں ہے
تعلق بھی تو دیکھ لو، ، جاتی امرا کی رام گلی کی ہیرا منڈی سے، جہاں پر اس منحوس پاگل کا پردادا گاہکوں کو ہار بیچتا تھا۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Actually .... Pakistan is out of event now .... its game one who performs wins the game ... now we will realize where we are in cricket ?