ہمیں انقلاب کی ضرورت نہیں رہی ؟

maksyed

Siasat.pk - Blogger
revolution.jpg


"
ہمیں انقلاب کی ضرورت نہیں رہی"اس کی بات پر میں نے چونک کر اس کی طرف دیکھا اس کے چہرے پر سنجیدگی
کے آثار نمایاں تھے،کہنے لگا۔

”ہم بہت باہمت قوم ہیں ظلم سہتے سہتے ہماری نسلیں گزر گئیں لیکن ظلم کی اس رات کو سحر کرنے کی کسی نے کوشش نہیں کی،ہم حالات سے سمجھوتہ کر چکے ہیں اپنے حالات میں رہنا ہمیں مزہ دیتاہےکسی تبدیلی سے ہم ڈرتے ہیں کہ نہ جانے اس تبدیلی کے بعد ہم اس حالت میں بھی ہوں یا نہیں“۔

میں نے کہا کہ انقلاب یا تبدیلی کے لیے ایک طویل جدوجہد درکار ہوتی اور ہم نے تو اب تک تبدیلی کی طرف سفر شروع ہی نہیں کیا۔

کہنے لگا آپ کی بات ٹھیک لیکن کوئی بھی انقلاب ہو اسکی ایک خاص تاریخ ہوتی ہے لیکن انقلاب کی وجہ کوئی نہ کوئی چھوٹا یا بڑا واقعہ بنتاہے جو اس انقلاب کاسبب جاتا ہےجیسے تیونس میں ایک نوجوان کی خودکشی کے واقعے نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی،لیکن ہم نہ جانے کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں ہمارے پہلے وزیر اعظم کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا لیکن لوگ خاموش رہے،چار مرتبہ ملک میں مارشل لاء لگا لیکن کوئی آواز نہیں اٹھی،دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت دولخت ہوگئی ،ملک امریکہ کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا،ایک حکمران نے اپنے ہی لوگوں کو ڈالر کے عوض بیچ دیا، ڈرون حملوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو لہو میں نہلا دیا،ملک کے سب سے بڑے شہر میں ٹارگیٹ کلنگ کی وجہ سے ہزاروں ماؤں کی گودوں کو اجاڑ دیا گیا ،ایک غیر ملکی نے دن ڈیہاڑے تین لو گوں کا قتل کیا ان کی ویڈیو تک بنائی لیکن اسے بھی بغیر کسی !!
!سزا کے باعزت طریقے سے اس کے ملک پہچا دیا گیا لیکن قوم پھر بھی کھڑی نہ ہوئی

اس لئے میرے بھائی ہمیں اب کسی انقلاب کی ضرورت نہیں رہی،یہ سب باتیں میں نے آپ سے کیوں کہیں؟مجھے نہیں پتہ میں معذرت چاہتا ہوں آپ بھی اپنا کام کریں ورنہ اپنے باس جھاڑ پڑ جائے گی۔

یہ کہہ کر وہ اٹھا مصافحہ کیا اور کمرے سے باہر نکل گیا ۔اس کے جانے کے بعد بھی اس کے الفاظ میرے ذہن میں گونجتے
رہتے ہیں کہ

!ہمیں انقلاب کی ضرورت نہیں رہی

آپ کا کیا خیال ہے؟

زرا سوچیے ۔۔۔۔۔
 
Last edited:

maksyed

Siasat.pk - Blogger
------لوگوں کی مایوسی کم کرنے کی ایک ادنا کوشش

قوموں کی ترقی کا تعلق ایمانداری سے دیناداری سے، یکجحتی سے، بھائی چارگی سے، محنت مشقت سے، تعلیم سے، نیک نیتی سے، تحقیق سے، خلوص سے، شرافت سے، شرم سے، غیرت سے، حیاء سے، عزت سے، خودداری سے، یہ سب ہی وہ عوامل جنسے قومیں ترقی کرتی ہیں، ان میں سے ایک بھی چیز پاکستانی قوم کے پاس نہیں ہے، تو کتنا بھی وقت گزر جائے تب بھی یہ قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ پہلے ایک قوم تو بن جائے یہ باقی باتیں تو بہت دور کی ہیں، کوئی بنجابی ہے کوئی پٹھان ہے، کوئی سندھی ہے، کوئی بلوچی ہے، کوئی مہاجر ہے، کوئی سرائیکی ہے، کوئی میمن ہے، کوئی ہزارے وال ہے، کوئی پاکستانی بھی ہےِ؟

قومیتوں سے نکلو تو جانوروں سے بھی بد تر ملا حضرات استقبال کے لئیے کھڑے ہوتے ہیں، کے ہمارے پاس آو ہم تمہیں مسلمان سے، دیوبندی بناتے ہیں، بریلوی بناتے ہیں، اہل حدیث بناتے ہیں، شیعہ بناتے ہیں، کس کس کا رونا رو گے

اپنوں کی بے وقوفیوں اور حماقتوں اور اغیار کی مکاریوں اور چالبازیوں سے ہماری قوم کے بارے میں ناکام قوم ، مایوس قوم کا تاثر پھیلانے والے بغیر کسی بڑے معرکے کے محض پروپگنڈے کے زور پہ میدان مار لینا چاہتے ہیں۔ اور انشاءاللہ یوں ہوگا نہیں۔ اگر آخری قدم یعنی زندگی کی جنگ لڑنے پہ پاکستانی قوم کو مجبور کیا گیا تو بھی پاکستانی قوم اس جنگ سے سرخرو نکلے گی۔ اسلئیے نہ مایوں ہوں اور نہ ہی مایوسی کو ہوا دیں

آپ کے خیال میں کیا ایمانداری، دنیاداری، یک جہتی سے، بھائی چارگی، محنت مشقت، تعلیم، نیک نیتی، تحقیق، خلوص، شرافت، شرم، غیرت، حیاء، عزت اور خودداری پاکستان یا پاکستانیوں میں ناپید ہو چکی ہے۔۔۔؟

میں آج کی پاکستان عوام اور آج کی نسل سے مایوس ضرور ہوا ہوں۔۔۔ لیکن مستقبل مجھے بھی برا نہیں محسوس ہو رہا۔۔۔ آپ نے پیشن گوئی کر دی۔۔۔ کہ ہمارا کچھ نہیں بدلنے والا اور ہم ایسے ہی مرتے رہیں گے، ایسے ہی بےغیرت رہیں گے۔۔۔ یہ تو نا انصافی ہے۔۔۔

میں نے کل آنے والی نسل سے امید نہیں چھوڑی۔۔۔ انشاءاللہ پاکستانی قوم پھر ابھرے گی۔۔۔ پھر سے ہماری قومی حمیت جاگے گی۔۔۔ ہم پھر سے اسلام کا قلعہ کہلائیں گے۔۔۔

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔۔۔

انشا اللہ اللہ بہتری کرے گا انشا اللہ ۔۔۔۔۔

یا پروردگار اس ملک پاکستان کی حفاظت فرما ۔۔۔۔۔

آمین یا رب العالمین

حرف دعا
مخمور سید
 

virus

Senator (1k+ posts)
pewasat rah e shajar say umeed e bahar rakh :):):)

bro app yeh baat socho k ajj say chand saal pehle kitne log inqlab ki baat karte thay ya kitne log khud ko badlne ki baat karte thay

lakin ab quoom main beadari peada ho rahi hay ur inshallah ak din hum b dunyan ki saf-e-awal ki qummoo main khare hongay
 
Last edited:

adilumer

MPA (400+ posts)
if we cant come out of our houses at least vote Imran Khan in the upcoming election to see the change in our country.