ہم بینکوں سے اپیل کریں گے کہ شرح سود کم کریں، وزیر خزانہ

4miftahbanksood.jpg

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم بینکوں سے کہیں گے وہ شرح سود کو کم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بھی میٹنگ ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے، حکومت ان تمام لوگوں کے لیے میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جنہوں نے بیعانہ ادا کیا ہوا ہے۔ ان کی درخواستوں پر کام جاری رہے گا۔ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں۔

https://twitter.com/x/status/1550416601073287168
انہوں نے کہا کہ اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے تشکیل کے عمل میں ہیں۔ نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1550416603472429058