یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے: جاوید ہاشمی

1703673973941.png


یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے، جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا ہے۔جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور وہ اس کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں آر او آفس پہنچے،

جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا,ان کا کہنا تھا کہ 2018میں بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہوا تھا، انہوں نے عام انتخابات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ ہمیشہ سخت ہی ہوتا ہے، ہرشہری کا حق ہے کہ وہ کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے، 3 بار میں اس حلقے سے منتخب ہوا ہوں، میں نے 6 یونیورسٹیز منظور کروائیں ہیں, میں این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا، اس شہر کے لوگوں نے مجھ سے ہمیشہ محبت کی ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن جیسے بھی ہیں، ہمیشہ پراسس کا حصہ بنتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے,میرا کسی سے مقابلہ نہیں،سب کے پاس وسائل ہیں،جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کسی کے خلاف پراپیگنڈا کمپین نہیں چلاؤں گا۔


ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے,اس بات کا اعلان متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Lagta hay company na lauch kya hay appni sakh ka leya, varna app tak namaloom na ho chuka hota?