یہ وہ گروپ ہے جو عمران خان کے خون کا پیاسا ہے: آفتاب اقبال

aftab-iqbal-pakistan-ppt.jpg


سینیئر تجزیہ کار آفتاب اقبال نے بڑا انکشاف کردیا، انہوں نے کہا کہ گرفتاری گروپ عمران خان کو پکڑنے کے لئے بے تاب ہے، لیکن وہ ناکام ہی ہوں گے، ان کی ایگو ہڑٹ ہورہی ہے۔

آفتاب اقبال نے کہا ایک اور گروپ اسی نوعیت کا زرا زیادہ سامنے آرہاہے، یہ وہ گروپ ہے جو عمران خان کے خون کا پیاسا ہے، یہ وہ گروپ ہے جس نے اربوں ڈالر لوٹے ہوئے ہیں،لیکن یہ باہر بیٹھ کر ایک روپے کا مزہ بھی نہیں لے سکیں گے۔


آفتاب اقبال نے کہا ان گروپ کا مقصد ہے کہ عمران خان سیاسی طور پر سر ہی نہ اٹھا سکے، پشاور کی ایک شخصیت نے کہا تھا عمران اتنا تنگ کرتا ہے اسے مار کیوں نہیں دیتے، اس پر ایک انسان جس کا تعلق سندھ سے ہے، انہوں نے کہا تھا حالات پر یہ بات کرنے کو ہے، جوشیلے آدمی کو مایوس کرے گا۔