‎"BHOKAY NANGAY" Lekin Muhib-e-Watan....PAKISTAN ZINDABAD

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ان بھوکے ننگے لوگوں کے بچوں کے طرز عمل اور مقاصد کو یکسر ہی تبدیل کردیا گیا

جناب تاریخ دان صاحب جذبات میں آپ یہ بھول گۓ کے طالبان اس وقت موجود نا تھے. طالبان کی دشمنی میں اتنے اندھے نا ہو جائیں کے یہ دشمنی اسلام دشمنی بن جاۓ
جناب آپ بھی تو دوسروں کو طرح طرح کے القابات سے نوازتے رہتے ہیں
پاکستان کے مطلب لاالہ اللہ تھا، اگر منزل کفر شرک تھی تو انڈیا میں کیا برائی تھی. اور اگر پاکستان نے سیکولر بننا تھا تو تب بھی دنیا کی سب سے بڑی سیکولر سٹیٹ میں ہی رہتے.

کیا علامہ اقبال، قائداعظم کو یہ کہ کر لندن سے منا کر لاۓ تھےکے مسلمانوں کو بے مذہب لادین ریاست کی ضرورت ہے آپ آ کر میرے خوابوں کی تعمیر کریں

اللہ ہمیشہ سے اکبر ہے اور رہے گا، آپ کریں یہ نا کریں مانیں یہ نا مانیں

بہت سیدھے ہیں آپ ساری اچھی باتیں اپنے کھاتے میں اور بری مذہب کے. کھر آپ کی ہی طرح کا صوبائیت اور لسانیت کا مریض ہے، اسلام سے وہ اتنا ہی بدکتا ہے جتنا آپ. الحمد اللہ باقی ٹرینیں تو پہنچ گئی تھیں نا

پنجابی یا غیر پنجابی ہزاروں پاکستانی زرمبادلہ پاکستان بھجتے ہیں، کٹھملوں کی طرح پاکستانی معیشت کا خون نہیں چوس رہے


ہماری منزل دیں نہیں تھا ، اللہ اس وقت نہیں تھا. بزرگوں کی طرف باتیں منسوب کرنے سے پہلے ان سے پوچھ تو لیا ہوتا
 

Zindabad4u

Senator (1k+ posts)
well i'm proud 2 be Pakistani and urdu speaking..........I don't like Altaf hussain but I like Mustafa kamal from MQM and i want to 2 see PTI share govt with MQM in the next election 2 make pakistan 4 bright future.
 

Jury

Chief Minister (5k+ posts)

لبرل بھی بہت تھے جنھیں پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا

وہ ١٩٤٠کے الیکشن تھے، جس میں مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی تھی اور ووٹ پنجاب، سندھ، بلوچستان سرحد یا اردو بولنے والوں کو نہیں اسلام کو دے گۓ تھے

ان کی منزل علیحدہ وطن ہی تھا جس کے لئے انہونے ہجرت کی. ٹیلی فونک خطاب سننے والے مسلمان اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں یا رینکنگ گرنے کے خوف سے اجتناب کرتے ہیں

ہجرت خدائی حکم نہیں تھا. جس کا دل چاہا کر لی

میں بھی انہی کی اولاد ہوں، خوش قسمتی سے کراچی میں نہیں ہوں
مجھے میرے چھیتوں کا نام ہی بتا دو
دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر واقعہ باعث تکلیف ہے

کہانی بھی وہی ہے اور موڑ بھی صرف نام بدلہ ہے مہاجر سے متحدہ
مولانا مودودی لبرل تھے؟
علما دیوبند لبرل تھے؟

جو سارے پاکستان آئے تھے وہ سب کیا راسخ العقیده مسلمان تھے؟

مسلم لیگ کا کیا حشر تھا آخر تک، اکثریت کنگریسس کی یا یونینسٹ کی تھی-
اس وقت اسلام کی کوئی بات نہیں تھی - نہ کسی کو ملک چاہیۓ تھا-
سینکڑوں سال مسلمان خاندانوں کی حکومت رہی مگر اسلامی سلطنت کا خیال نہیں آیا-
یہ تو جب کنگریسس کے تعصب نے معامله خراب کیا تو یہ سب ہوا- جو حشر بنگالیوں کے ساتھ ہوا وہی ہوا تھا-
مگر بنگلادیش بنتے ہوۓ مسلمان کے ملک کا نعرہ استعمال نہیں ہوسکتا تھا-
کیونکے وہ تو اپنے کلمہ گو بھائی سے ہی تنگ تھے-

پاکستان کی تاریخ جو بتائی جاتی ہے وہ مورخ نے نہیں لکھی ہے بلکے ڈکٹیشن کے ذریے لکھوائی گئی ہے-
جب ہی آج کھلے عام ٹی وی پر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کے ١٩٦٥ کی جنگ دو نمبر کی جنگ تھی- جس میں قوم کو جھوٹ بتایا گیا ہے کے انڈیا نے اچانک حملہ کردیا-
یہ نہیں بتایا جاتا کے کیوں کیا تھا-
 

ammar26

MPA (400+ posts)
Kitna sharam ka muqaam ha us qoum ko larne se fursat nahi ha
Us se keya faraq parta ha k kiska taluq kis jamat ya nasel se ha, ager humne ALLAH ke EHKAMAT maan ker apne aapko sirf MUSALMAN samgha hota to aaj yun zaleal na hotey
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
حیرت کی بات ہے آپ نے مسلمان ہونے کا معیار قائد اعظم کو بنایا ہے حضرت علی کو نہیں.
.......

سقوط مشرقی پاکستان آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، مذہب نے ملک بنایا اور لسانی عصبیت نے کٹوایا، ابھی بھی سبق نہیں سیکھا اللہ خیر رکھے

........

ایک وعدہ اور لیا جاتا ہے "تاج برطانیہ کے مفادات کے تحفظ کا". جو ہر بگھوڑا کرتا ہے. ہزاروں پاکستانی جو اپنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں ان کا مقابلہ کھٹملوں سے نا کریں جو ان کی کمائی پر غیر ممالک میں پل رہے ہیں . آپ کی اطلاع کے لئے عرض میں کسی برطانوی مولوی کی پیروی نہیں کرتا


آپ اور طالبان دونوں پاکستان کے موجودہ سسٹم کو کافرانہ سسٹم قرار دیتے ہوئے دوسرے مسلمانوں پر یوں ہی مذہب
سے غداری کے فتوے لگاتے رہیں گے۔
جبکہ پاکستان کا موجودہ سسٹم کی اساس اسلام ہے اور ہمیں اس سسٹم کے اندر موجود خامیوں (مثلا ناانصافی وغیرہ) کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
آپ کا یہ سوال کافی حماقت خیز ہے کہ علی ابن ابی طالب معیار ہیں یا قائد اعظم۔ یہ آپکی ناقص عقل کا کارنامہ ہے جو آپ یوں ان دونوں کا ٹکراؤ کروا رہے ہیں۔ بنیادی اساس اسلام ہے اور قائد اعظم اسی اساس اور معیارات کو آج کے حالات کے مطابق پاکستان میں نافذ دیکھنا چاہتے تھے اور انہیں علی ابن ابی طالب کے قول کا بہت پاس تھا کہ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے مگر ناانصافی پر نہیں۔ یہی ہمارا مقصد بھی ہے کہ قائد اعظم نے آج کے حالات کے مطابق جس انصاف سے پُر پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے پورا کریں۔
by Such Bolo:.
سقوط مشرقی پاکستان آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، مذہب نے ملک بنایا اور لسانی عصبیت نے کٹوایا، ابھی بھی سبق نہیں سیکھا اللہ خیر رکھے

آپ چونکہ قسم کھا چکے ہیں کہ ہم سے عداوت ہی رکھنی ہے، لہذا آپ کو ہماری بات سمجھ ہی نہیں آ سکتی۔ کیا یہ لسانی عصبیت براہ راست آسمان سے نازل ہو گئی ہے؟ نہیں۔ بلکہ یہ لسانی عصبیت نتیجہ ہے معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کا جو سالہا سال تک جاری رہتی ہیں اور اسکے نتیجہ میں ہی یہ عصبیتیں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ بتلائیے کہ معاشرے سے ناانصافی دور کیے بغیر آپ کیسے ان لسانی عصبیتوں کو ختم کریں گے؟ آپ وہی لوگ ہیں جو مشرقی پاکستان میں مذہب کے نام کا ورد کرتے رہے مگر مشرقی پاکستان میں ہونے والی ناانصافیاں آپ کو نظر ہی نہیں آئیں کہ انہیں ختم کرتے۔ نتیجہ میں مشرقی پاکستان ہی ختم ہو گیا۔ اب یہی بے وقوفی آپ کراچی میں دہرانے چلے ہیں۔


اور اگر آپ کے مطابق تاج برطانہ کے مفادات کا تحفظ والی شق پاکستان سے غداری ہے تو پھر آپ ڈبل سٹینڈرڈز کیوں دکھا رہے ہیں اور فقط الطاف حسین پر ہی آپ کا فتوی کیوں؟ بقیہ لاکھوں پاکستانیوں پر بھی پھر آپ کو غداری کا فتوی لگانا پڑے گا اور انکا پیسہ کما کر پاکستان بھیجنا کسی صورت انہیں غداری سے نہیں بچا سکتا۔ اگر آپ پیسے کے اتنے ہی بھوکے ہیں تو پھر امریکہ سے براہ راست ہی بھیک کیوں نہیں مانگ لیتے؟ لازمی ہے کیا کہ لاکھوں پاکستانی پہلے تاج برطانیہ کے مفادات کے تحفظ کا جھوٹا حلف اٹھائیں اور پھر ہی پیسہ بھیجیں؟

یہی بات میں آپ کو سمجھانا چاہ رہی ہوں کہ پیسہ بھیجنا یا نہ بھیجنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر تاج برطانیہ سے مفادات کا مطلب پاکستان سے غداری کرنا ہے تو پھر آپ کو یہ فتوی سب پر بلا امتیاز جاری کرنا پڑے گا۔

مجھے نہیں لگتا کہ یہ شق موجود ہے، یا پھر اگر موجود ہے تو اسکا وہ مطلب ہے جو آپ نکال رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا کہ تاج برطانیہ کا حلف اٹھانا پاکستان سے غداری ہوتی، تو پاکستانی قانون ہرگز ہرگز برطانیہ کی دہری شہریت کی اجازت نہ دیتا۔ چنانچہ آپ فقط اور فقط الطاف حسین پر الزامات لگانے کی بجائے پاکستان کے آئین و قانون پر اعتراض کریں اور اسکی اصلاح کریں کیونکہ جبتک یہ درست نہیں ہو گا بقیہ چیزیں بھی درست نہیں ہو سکتیں۔

باقی آپ تاج برطانیہ میں موجود بے تحاشہ مولوی حضرات بھی پاکستان پیسے بھیجنے کی بجائے حکومت انگلستان سے سوشل لے کر کھا رہے ہیں (بشمول حزت التحریر کے حمایتیوں کے)۔ چنانچہ یہ فرمائیں کہ ان پر پاکستان اور امت اسلامیہ سے غداری کا فتوی کہاں ہے؟ یاد رہے کہ یہاں تو وہ بہانہ بھی نہیں چلے گا کہ یہ پیسہ کما کر بھیج رہے ہیں اس لیے یہ تاج برطانیہ کے مفادات کے حلف سے بری ہو گئے۔

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مولانا مودودی لبرل تھے؟
علما دیوبند لبرل تھے؟
جو سارے پاکستان آئے تھے وہ سب کیا راسخ العقیده مسلمان تھے؟

شاہنواز بھٹو، غفار خان کون تھے. کیا یہ لوگ پاکستان کا مطلب کیا لااله اللہ کے ںعرے لگا رہے تھے. کیا راجہ داھر کو ہیرو ماننے والے مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ پر لبیک کہ رہے تھے.

اکثریت لبرل بھی نہیں تھی، ورنہ اسلام کے نام سے اتنا ہی بھاگتے جتنا آج کے بھاگ رہے ہیں.

١٩٤٠ کے الیکشن کے نتائج ایک دفعہ اور دیکھ لینا.

دیر آید درست آید. جو کام کل نہیں ہوا آج سہی. ہر کوئی اپنے عمل کا جواب دے ہے

بلکل سہی فرمایا آپ نے، قائد اعظم نے پھانپ لیا تھا کے سیکولرازم نام کی کسی چیز کا نا وجود ہے نا ہو گا. پنجابستان، سندھو دیش، گریٹر سرحد یا بلوچستان مسلمانوں کو آزادی نہیں دلوا سکتے. صرف اور صرف اسلام ہے جو انہے متحد کر سکتا ہے اور رکھ سکتا ہے.

بنگلہ دیش بنے میں اسلام یا مسلمان کا قصور بھی نہیں ہے. تم ادھر ہم ادھر کا مشورہ ملا نے نہیں نشنلسٹ لبرل نے دیا تھا.

مشرقی پاکستان کی ایک تاریخ ہے، زبان اور ثقافت میں یکسانیت ہے جو انھے متحد رکھنے کے لئے کافی. پاکستانیون میں کیا یکساں ہے؟ کوئی تاریخ ہے؟

پاکستان کی جو تاریخ آپ کے پاس ہے وہ کس مورخ پر وحی ہوتی تھی. اگلے ٹیلی فونک خطاب میں ٦٥ کے راز سے بھی پردہ اٹھوا دیں؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

آپ اور طالبان دونوں پاکستان کے موجودہ سسٹم کو کافرانہ سسٹم قرار دیتے ہوئے دوسرے مسلمانوں پر یوں ہی مذہب
سے غداری کے فتوے لگاتے رہیں گے۔

مغربی جمہوریت کی رو سے حلال و حرام کی قید سے آزاد قانون سازی کا مطلق حق انسانوں کے پاس ہے جو کفر ہے اور رہے گا.

جب تک عمل نا ہو آئیں میں ایک شق لکھ دینے سے نظام اسلامی نہیں بن جاتا. کیا پاکستان کی مقننہ، عدالتیں، کاروباری نظام اسلام کے مطابق چل رہے یا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے

محترمہ آپ نے موازنے کو ٹکرا سمجھ لیا ہے. معیار جس قدر بلند ہو انسان اتنی ہی بلندی حاصل کرتا ہے. اور مسلمانوں کا اصل معیار محمد صلله علیہ وسلم ہونا چاہئیے. "انصاف" تو مغرب میں خوب ہے اور دنیاوی فوائد بھی حاصل ہو رہے ہیں. اگر دنیا ہی مطلوب ہے معیار
صرف انصاف اور اگر آخرت میں جواب دہی کی فکر لاحق ہو گی تو معیار بلند کرنا پڑے گا

نا مشرقی پاکستان میں ناانصافی مذہب نے کی تھی نا کراچی، بلوچستان میں کر رہا.
خواہ مذہبی ہوں یا لبرل انصاف فراہم کرنے کی ذمہ داری حکمرانون کی ہے. بلوچستان میں محرومیوں کا رونا رونے والے کراچی میں عیاشی کرتے مارے جاتے ہیں اور کراچی کا مرثیہ پڑھنے والے لندن میں بیٹھ کر درد دل کی دوا کر رہے ہیں. جو ملک میں ہیں اور فارن اکاونٹ بھر رہے ہیں. پچھلی ایک دہائی سے زائد ایم کیو ایم حکومت میں رہی کتنا انصاف دلوایا کراچی کو. حکومت سے الگ ہوتے ہی اپنی اوقات دکھا دی. لسانی انتہائی پسندی کی سزا مذہب کیوں بگھتے

پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، عام پاکستانی باہر کیوں جاتے ہیں اور خاص کیوں جاتے ہیں سب جاںتے ہیں، مشرف پاکستان کیوں نہیں آ رہا. دو دن سے کراچی جل رہا تھا آج لندن سے ڈور ہلی ہے کل سے اگلے راونڈ تک کے لئے وقفہ ہے. غداری کا الزام اس پر لگے کا جو کر رہا ہے. حزب التحریر کے کارکن لندن میں پناہ گزین ہیں تو پاکستان پر الزام کیوں، قائد اور ان کی حکومت کو اپنی ناک کے نیچے کیا ہو رہا ہیں نظر نہیں آتا؟
 

haqiqath

Senator (1k+ posts)
:13:DO any one have the pictures of islamabad house of musheer to pm and mna asma alamgir minister communication arbab alamgir most corrupt couple politicians with un declared huge assets their extreme expensive house lot of pilot squard when they move and their extreme expensive vehichles if any one can do it plz will be realy helpful to show the common public about the reality of ruling class who playing with blood and sweat of hard earned money of this nation waisting 1000000 per month from government treasure for their lavish life style.PAKISTAN still surviving in the presence of these parasites.
 

littlemaster

Minister (2k+ posts)
mohab-e-watan????????????????????????????????????????????? ??/
altaf.jpg





mohab-e-watan????????????????????????????????????????????? ??






main asa mohabaton per ***** baghta hon.plz app bhi aisa hi kerain.
 

xxfighterxx

Politcal Worker (100+ posts)
BUT WHO IS THIS??? is this guy caliming to me the leader of Mojers??

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=8VV6cpMEQqU[/youtube]


THE DIVISION OF THE SUBCONTINENT WAS THE GREATEST BLUNDER IN THE HISTORY OF MAN KIND this is what many intellectuals says... countless logo ko sarhad pe hii kat dala jo bachay kuchay mulk main dakhil huye unse aj tak fark rakh rahay hoo to han the division was the blunder ,Islam k nam per Pakistan banaya..is par sab ka barabar haq tha bangaliis ko "suuar" keh kar dhutkaarne waloo mulk torne waloo isliye banaya tha mulk to han division was the biggest blunder 92 operation main 15 hazar se zada un muhajiron k bachoo ka khun e na haq bahaya is lye tha division the biggest blunder....bharat main bachay kuchay musalmano k saath shuuder se badtar salook rawa rakha gaya is liye tha ye biggest blunder .... or aj 63 baras guzarne kay baad bhiii banyan-e-tehreek-e-pakistan ko aur in kay bachon ko bhuuka nanga kehte ho is liye tha ye biggest blunder!!!! Altaf hussain never said that formation of Pakistan is a blunder, dont try to put your feelings and thoughts in our mouths,....but am sure u guys can not understand this..one need brains to understand the philosopy....which am sure u ppl dont have....
 

xxfighterxx

Politcal Worker (100+ posts)
Laga do lakh pehre tum meri bebak himmat pe
Musalma hon Mohajir hon meri to roh bhi bole gi

G.A Muttahida..!!!
G.A Altaf Hussain..!!!
Pakistan zindabad..!!!