35 استعفوں کی ایک ساتھ منظوری سے نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی:شیخ رشید

sheikh-rasheed-shehbaz-shaob-astv.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہاکہ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1615553207694155778
انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندا کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں، حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے 34 اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شیخ! روتا کیوں ہے؟ مرد بن مرد . انتخابات کی تیاری پکڑ، پنڈی کی دونوں اور آس پاس کے علاقوں کی بھی ساری سیٹیں جیتنی ہیں . انشااللہ
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
If we have a close look at the 35 resignations and de-notifications, all others are core leaders of PTI except the bottom of the list where we see that they have de-notified all members from Karachi. This only points to the plan that on these seats PPP/MQM will be facilitated to win by-elections and recapture the city.

PTI is poor in organization, specially in Karachi, with zero presence in interior Sindh. Someone should explain IK that how important would be those 4,5 seats from Karachi, that might be decisive. For this, PTI should relieve Arif Alvi and Asad Omar, post them in Karachi for the next months where they should organize PTI, run campaigns and also contest elections from Karachi themselves. Otherwise, Karachi will be totally gone, if not already.
 

T-B-A

Citizen
complete response for Bacha Khan ,although don't agree with his politics.
Little respect for Wali Khan, again don't agree with his politics
No respect for Meloo and his father , Isfandyar. They just like any other corrupt politician without any any respect.
 

1974

Politcal Worker (100+ posts)
He thinks that the entire nation is an idiot….. yet one can easily see through his desperation. He sees his humiliation again in the near future.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اور کچھ ہوا ہو یا نہ ہو ، تیرے گاف سے کپڑا ضرور اتر گیا ہے ۔