
ایوان بالا میں صرف 96 سینیٹرز کی خدمت کیلئے تعینات سرکاری ملازمین کی تعداد کے حوالے سے اہم انکشاف سامنےآ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا یعنی سینیٹ میں صرف 96 سینیٹرز کی خدمت کیلئے ایک ہزار ملازمین کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیز قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کیا گیا ، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ملازمین کو بھرتی کیا جاتا ہے، صرف 96 سینیٹرز کیلئے 1ہزار ملازمین تعینات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1816897053542556005
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان میں اسٹاف کی کوئی کمی نہیں ہے، ایک رکن پارلیمنٹ 1لاکھ 70ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے، یہ لوگ اپنے بجلی گیس کے بلز بھی خود بھرتے ہیں، کام کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ سب سے کم تنخواہ ہے، 20 فیصد سے زائد اراکین کے پاس تو سرکاری رہائش گاہیں بھی نہیں ہیں، پارلیمنٹ کے نئے لاجز کا کام تقریبا مکمل ہیں۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے نئے لاجز پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6senatormulazmin.png